Daily Roshni News

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکے فیصلے پر اسرائیل کی یورپی ممالک کی مذمت

یورپی ممالک کی جانب سے فسلطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے امکان پر اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔

جمعے کے روز اسپین کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسپین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر آئرلینڈ، مالٹا اور سلوینیا کے ساتھ مل کر مغربی کنارے  اور  غزہ کی پٹی کو  فلسطینی ریاست کے طور  پر  تسلیم کرنے کو  تیار  ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سےکہا گیا ہے کہ  یورپی ممالک  کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا  ارادہ  دہشت گردی کے لیے انعام ہے جس سے علاقائی عدم استحکام بڑھےگا۔ 

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر تنظیموں کو یہ پیغام جائےگا کہ اسرائیلیوں پر حملے کرنے کا جواب فلسطینیوں کی سیاسی حمایت کی صورت میں ملےگا۔

Loading