Daily Roshni News

قرآن مجید اللہ تعالٰی کی صفات اور کائنات کے تسخیری فارمولوں کی دستاویز ہے،

قرآن مجید اللہ تعالٰی کی صفات اور کائنات کے تسخیری فارمولوں کی دستاویز ہے،

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )قرآن مجید اللہ تعالٰی کی صفات اور کائنات کے تسخیری فارمولوں کی دستاویز ہے،  اس کے ایک ایک حرف، لفظ اور ہر آیت کے اندر لامتناہی وسعتوں اور گہرائیوں کا انکشاف ہوتا ہے،  قران کی الہامی طرزیں بندے کے اندر روحانی اور غیبی علوم کے ساتھ ساتھ مادی، سائنسی ، معاشی اور معاشرتی علوم کے متعلق بھی رہنمائی عطا کرتی ہیں،  سورہ یوسف قرآن پاک کے بارہویں اور تیرھویں پارے میں موجود ہے اور ہر طرح کے علوم کے متعلق آگاہی دیتی ہے، چند ایک علوم کے عنوانات دیئے جارہے ہیں جنکی تفصیل مرحلہ وار بیان کی جائے گی۔

1۔ علم حروف مقطعات میں المر (آلف۔  لام ۔ را ) سے کیا مراد ہے

2۔ کتاب المبین کیا ہے ؟

3۔ عربی زبان کا عقل سے کیا تعلق ہے ؟

4۔ احسن القصص سے کیا مراد ہے ؟

5۔ روحانی علوم میں یوسف سے کیا مراد ہے ؟

6۔ کہکشانی نظاموں میں نظام شمسی کیسے کام کرتا ہے ہمارے نظام شمسی کے کتنے ستارے ہیں اور سیارے ہیں ؟

7۔ تسخیر کائنات کیسے ممکن ہے ؟

8۔ عالم رویاء سے کیا مراد ہے ،

9۔ خوابوں کی کیا حقیقت ہے ؟

10۔ خوابوں کی تعبیر اور تاویل میں کیا فرق ہے ؟

11۔ باپ اور بیٹا کے رشتے کی روحانی علم میں کیا حیثیت ہے ؟

12۔ بھائی بھائی کے رشتے کی روحانی حقیقت کیا ہے ؟

13۔ انسانوں کی خرید و فروخت کیوں ہوتی ہے،  باقی نوعوں اور انسانوں کی زندگی میں کیا فرق ہے ؟

14۔ جنسی کشش کا قانون کیا ہے؟

 15۔ مرد اور عورت کی روحانی حقیقت کیا ہے؟

16۔ جیل یا قید خانے کیوں  بنانے جاتے ہیں ؟

17۔ خوابوں کا معاشرتی عہدوں سے کیا تعلق ہے ؟

19۔ زراعتی نظاموں کا موسموں سے تعلق

20۔ خزانچی کا روحانی علوم سے کیا تعلق ہے ، آمین کون  ہوتا ہے؟

21۔ خرقہ یوسف کی روحانی حقیقت،  روحانی ہستیوں کے۔                  خرقے کیوں منتقل کیے جاتے ہیں  ؟

22۔ تاویل الاحادیث کا علم کیا ہے  ؟

23۔ علم کے اوپر علم والے کون ہیں ؟

24۔ اجناس کو ذخیرہ کرنے کا فارمولا کیا ہے ،

25۔ اہرام مصر کیا ہیں،  ان کا حضرت یوسف علیہ السلام کے ساتھ کیا تعلق ہے ،

26۔ اہراموں کی تعمیر میں کہکشانی نظاموں کا کیا تعلق ہے ؟

27۔  سورہ یوسف میں علم الاعداد اور علم الحروف کے اسرار و رموز کیا  ہیں

انسانی شعور کو مدنظر رکھتے ہوئے سورہ یوسف کے چند عنوانات ترتیب دینے گئے ہیں ورنہ اسکی ہر ایک آیت پر تفکر کتابوں میں منتقل ہوجاتا ہے،  کوشش یہی ہوگی کہ مندرجہ بالا عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے سورہ یوسف کی فہم حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اللہ تعالٰی کے حضور دعا ہے نبی کریم صلی اللہ کے صدقے اس کوشش کو قبول فرمائے آمین،  انشاءاللہ جلد پہلے عنوان حروف مقطعات الف لام  را (المر) کی روحانی حقیقت کو بیان کیا جائے گا۔

Loading