Daily Roshni News

كيا الله مجھ سے محبت کرتا ہے؟

كيا الله مجھ سے محبت کرتا ہے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ كيا الله مجھ سے محبت کرتا ہے؟)یہ سوال اکثر میرے ذہن میں گردش کرتا تها پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا الله جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاریں ہیں سو میں قرآنِ مجید کھول کر بیٹھ گئی  میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی الله متقین سے محبت کرتا ہے مجھے ملال ہوا مجھ میں تو نام کا بھی تقوی نہیں پھر میں نے آگے پڑھا کہ الله صابرین کو محبوب رکھتا ہے مجھے اپنے بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا مزید آگے بڑھی تو جانا الله مجاھدین کوشش کرنے والے سے محبت کرتا ہے میں نے جانا کہ میں کم ہمت و حوصلے  والی ہوں پھر پڑ ھا کہ وہ احسان یعنی نیک اعمال کرنے والوں کو پسند کرتا ہے مگر میں اس سے بھی بہت دور رہی ہوں پھر میں نےاپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب شاید میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کے باعث الله مجھ سے محبت کرے میں نے اپنے اعمال کھنگالے تو وہ سب فتور اور گناہوں سے آلودہ تھے پھر میں مصحف قرآنِ مجید بند کرنے لگی  کہ اچانک میری نظر اللہ کے قول

ان الله یحب التوابین پر پڑی بيشک الله توبہ کرنے والوں سےمحبت رکھتا ہے سو میں نے اپنا مقام پالیا۔🙂❤️

Loading