Daily Roshni News

لاپتا افراد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکیلئے اقدامات شروع

اسلام آباد: نگران حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمدکیلئے اقدامات شروع کردیے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اٹارنی جنرل نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں 3 جنوری 2024 کو سپریم کورٹ کے آرڈر کے پیرا 11 کاحوالہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریری اقرار نامہ جمع کرانے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ نے اب کے بعد کسی شخص کوغیر قانونی لاپتا نہ کرنے کاحکم دیا ہے اور عدالت نے کسی شخص کو غیر قانونی لاپتا نہ کرنےکیلئے تحریری جواب بھی مانگا ہے۔

ذرائع  کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہےکہ آرڈرکے پیرا 11 میں وفاقی حکومت کو تحریری جواب جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے، متعلقہ وزارتوں کے سینئر ترین افسران سے دستخط شدہ تحریری اقرار نامہ مانگا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق آمنہ مسعود جنجوعہ اور دیگر نےدرخواستیں دائرکی تھیں۔

Loading