Daily Roshni News

لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ شروع ہونے میں کچھ دیر باقی، کنٹینر تاحال جلسہ گاہ نہ پہنچ سکا

لاہور میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی ہے، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت گیا ہے۔

جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سے نہ گزرنے کے باعث اب تک نہیں پہنچ سکا۔

جلسے کے لیے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی جا رہی ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی، ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی،کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں جائے گا۔

Loading