Daily Roshni News

مادہ اور نور۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی۔۔۔(قسط نمبر 6)

مادہ اور نور

تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی

(قسط نمبر 6)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔مادہ اور نوز ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی) آج کے دور میں سنگین چیلنجز کا صحیح طور پر مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ

(1) مادہ اور نور کے حوالے سے انسان کی تفہیمات درست کی جائیں۔

(2) اس مادی زندگی کو آسان اور پُر آسائش بنانے کے لیے نورانی ضابطوں کو اور آخرت

میں اللہ کے حضور جواب دہی کو ہمیشہ پیش نظر رکھا جائے۔

(3) علم اور تحقیق کے نتائج سے استفادہ کے لیے انسانی ترجیحات خالق کائنات کی رہنمائی کے مطابق طے کی جائیں۔

ان امور کے لیے آسمانی کتابوں اور اللہ کی نازل کردہ آخری کتاب قرآن میں تفصیل بیان کی گئی ہے۔

سلسلہ عظیمیہ کے امام حضرت محمد عظیم بر خیا کتاب لوح قلم میں فرماتے ہیں

موجودہ دور کے مفکر کو چاہئے کہ وہ وحی کی طرزِ فکر کو سمجھے اور نو سمجھے اور نوع انسانی کی غلط رہنمائی سے دست کش ہو جائے“۔

قلندر بابا اولیاءؒ مزید فرماتے ہیں اگر دنیا کے مفکرین جد و جہد کر کے ان قلندر بابا اولیاء مزید فو ووظائف کی غلط تعبیروں کو درست کر سکے تو وہ اقوام عالم کو وظیفہ روحانی کے ایک ہی دائرہ میں اکٹھا کر سکتے ہیں اور وہ روحانی دائرہ محض قرآن کی پیش کردہ توحید ہے۔ اس معاملہ میں تعصبات کو بالائے طاق رکھنا ہی پڑے گا کیونکہ مستقبل کے خوفناک تصادم چاہے وہ معاشی ہوں یا نظریاتی، نوع انسانی کو مجبور کر دیں گے کہ وہ بڑی سے بڑی قیمت لگا کر اپنی بقا تلاش کرے اور بقا کے ذرائع قرآنی توحید کے سوا کسی نظام حکمت سے نہیں مل سکتے “۔[ لوح و قلم : صفحه 209]

بشکریہ سلسلہ عظیمیہ قلندر شعور فاونڈیشن

Loading