Daily Roshni News

ماہ صیام ، مستحقین کی ضروریات کاخیال  بیدار کرنے کے لئے کلیدی  کردارادا کرتا ہے۔جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

ماہ صیام ، بھوک پیاس کیا ہے؟ مستحقین کی ضروریات

کاخیال رکھنے کی جانب بندے میں احساس کے جذبے کو

 بیدار کرنے کے لئے کلیدی  کردارادا کرتا ہے۔جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوز ڈیسک)علمی ، ادبی، روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران  حاجی  محمد جاوید عظیمی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ماہ صیام کے شب روز برکتوں اور رحمتوں سے معمور ہیں،رب کائنات نے ارشاد فرمایا روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا بھی  میں ہی دوں گا۔ جو عمل خالصتاًاللہ تعالیٰ کے لئے ہو اور پھر اس کی جزا یعنی صلہ بھی وہ ذات اعلیٰ دینے کا وعدہ کرے تو آپ اندازہ کریں اس جزا کے انعامات کا عالم کیا ہو گا اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ انعامات سے ہماری دنیاوی اور اخروی زندگیاں یکساں طور پر سنور جائیں گی  ۔جاوید عظیمی   نے اپنی  گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھوک اور پیاس کیا ہے؟ اس کو محسوس کروانے کے لئے روزہ  اہم کلیدی کردار ادا کرتا ہے جبکہ  اس کے ساتھ ہی غربا، مساکین اور مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تحریک  بھی دیتا ہے۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا اہل ثروت خواتین و حضرات جنھیں اللہ ہی نے نواز رکھا ہے اس ذات کے دیئے ہوئے مال میں سے مستحقین کی مالی معاونت ضرور کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو مخلوق کی خدمت کرنے  کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین کیونکہ خدمت خلق وہ عمل ہے جس کے ذریعے آپ اللہ تعالیٰ  کی قربت حاصل کر لیتے ہیں۔ جاوید عظیمی نے اس ضمن میں ایک واقعہ بیان کیا، مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین  عظیمی  صاحب حضور قلندر باباو اولیاء ؒ کی مجلس میں تشریف فرما تھے اور سوال کیا، باباجی اللہ تعالیٰ کی قربت حاص کرنے کا سب سے شارٹ کٹ ذریعہ کیا ہے؟ ابدال  حق قلندر بابا اولیاء ؒ نے بلا تعمل جواب  عنایت فرمایا۔ خدمت خلق ۔ رمضان المبارک ماہ صیام  ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کے لئے یکساں طور پر تحریک دیتا ہے۔ آخرمیں جاوید عظیمی نے تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک  کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستحقین کا خیال رکھنے پر زور دیا۔

Loading