Daily Roshni News

مراکش کیسا ملک ہے ؟۔۔۔افریقہ جاب و بزنس سیریز

مراکش کیسا ملک ہے ؟

افریقہ جاب و بزنس سیریز

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خوبصورت لوگوں ،معتدل موسم، آرٹ کے دلدادہ لوگوں کا دیس مراکش مغربی افریقہ کا مسلم ملک ہے پونے چار کروڑ آبادی ،سات لاکھ دس ہزار آٹھ سو پچاس مربع کلو میٹر

(لگ بھگ پاکستان جتنا رقبہ) پر مشتمل ہے ۔اس کے ہمسایہ ممالک میں سپین ،مغربی صحارا ،الجزائر  ہیں ۔

مراکش سے جبرالٹر کا سمندری فاصلہ 33 کلو میٹر ہے ۔اور یہیں سے ڈنکی لگائ جاتی ہے جو کہ آپ نے نہیں لگانی ۔😊

مراکش کی حکومت ہمیشہ سے ہی پاکستان کی ممنون ہے کیونکہ مراکش کی آزادی میں ہمارا بہت اہم کردار ہے ۔اس لیے مراکش کی  ساتویں جماعت کی سوشل سٹڈیز میں پی آئ اے اور پاکستان کا تزکرہ کیا گیا ہے ۔پاکستانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

آپ یہاں پانچ سال قیام کے بعد مستقل رہائش کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں ۔اور شادی کرنے کی صورت میں فوری طور پر ۔پاکستانی ایمبیسی یہاں پر بہت عرصہ سے کام کر رہی ہے ۔پاکستانیوں کی مناسب تعداد یہاں پر مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں ۔اب آپس میں شادیوں کا رواج بھی پروان چڑھ رہا ہے ۔جو کہ بڑی اچھی بات ہے۔

ملازمت کے مواقع یہاں بہت کم ہیں ۔ قدرے سستا ملک ہونے کی وجہ سے تنخواہیں زیادہ نہیں ہیں ۔البتہ کاروبار کے لیے بہترین جگہ ہے ۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کار اپنے آپ کو بہت محفوظ سمجھتے ہیں ۔ بیو روکریسی کا زیادہ عمل دخل نہیں ہے اس لیے کام قدرے آسانی سے  ہو جاتے ہیں،بینک بھی  کاروبار کے لیے  قرض دے  دیتے ہیں  ، حالیہ سالوں میں مراکش نے انفراسٹرکچر پر بہت کام کیا ہے ۔سستی لیبر کی وجہ سے یہاں پر کاروباری  اخراجات مناسب رہتے ہیں۔ رباط اور کاسا بلانکا اہم  اور مشہور شہر ہیں۔پاکستانیوں کے لیے امپورٹ ،ایکسپورٹ بہترین آپشن ہے ۔ ٹیکسٹائل ،،چاول ،،میڈیکل ایکوپمنٹ سمیت بہت سی اشیاء مراکش بھیجی جا سکتی ہیں۔  سیاحتی ملک ہونے کی وجہ سے سیاحت کے متعلقہ تمام کاروبار بہترین آپشن ہو سکتے ہیں۔

یہاں پر  سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح آتے ہیں ۔یہاں  کے کھانے بہت لذیز اور صحت بخش ہیں۔

ٹریول ہسٹری کے لیے مراکش بہترین آپشن ہے ۔آپ کو زندگی میں کم ازکم ایک بار مراکش ضرور جانا چاہیے ۔پاکستان سے آپ مراکش کا ویزہ تھوڑی تگ و دوکے بعد حاصل کر سکتے ہیں ۔کافی تعداد میں پاکستانیوں کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ  سے حکومت ویزہ دینے میں محتاط ہے ۔ بہرحال آپ کے کاغذات پورے ہوں تو یقیننا ویزہ ملے گا ۔خود اپلائ  کریں ۔ایجنٹ کے چکر میں نہ پڑیں۔گلف ممالک سے مراکش کا ویزہ بہت آسانی سے مل سکتا ہے۔ مراکش جائیں تو الجزائر جانا نہ بھولیں ،زمینی راستے سے بہت قریب ہے۔ سعودی عرب کے اقامہ پر تیونس کا ویزہ آن آرائیول ملتا ہے ۔آپ تیونس۔الجزائر۔مراکش ایک ہی چکر میں دیکھ سکتے ہیں۔

بجٹ میں ٹریول ہسٹری کے لیے مختلف پیکجز بھی دستیاب ہیں۔آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دس بادہ لاکھ روپے کی ٹریول ہسٹری سے آپکے لیے یورپ۔امریکہ۔کینیڈا کے دروازے کھل جاتے ہیں…

مزید 💯 فیصد مستند معلومات نیچے وڈیو لنک میں 👇🏻

#منقول

#افریقہ

Loading