Daily Roshni News

مرحومہ و مغفورہ خاتون اول محترمہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی شان میں منظوم کلام تحسین و عقیدت۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

مرحومہ و مغفورہ خاتون اول محترمہ بیگم نصرت بھٹو صاحبہ کی شان میں منظوم کلام تحسین و عقیدت۔

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

مادر جمہوریت، تیری عظمت کو، سلام

دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گا تیرا، نام

جابروں کے جبر کے آگے نہ تیرا سر، جھکا

ظالموں کے ظلم سے نہ تیرا راستہ، رکا

جدو جہد کا بنا، ااستعیارہ تیرا، نام

تیرے سر پہ ظالموں نے لاٹھیاں، برسائی ہیں

تو نے قید و بند کی، مصیبتیں، اٹھائی ہیں

قوم کے ہر فرد کے دل میں ہے تیرا،احترام

آپ کے سر تاج نے، جام شہادت ہے، پیا

آبروئے سر فروشی کو ہے سرخرو، کیا

دو جہانوں میں خدا نے ان کو بخشا ہے، مقام

میر و مرتضے کا بھی، صدمہ، اٹھایا آپ نے

اپنے قومی فرض کو لیکن، نبھایا آپ نے

ایثار اور قربانی کا ہے دیا تو نے، پیام

ناصر نظامی

جنرل سیکریٹری پی پی پی ہالینڈ

Loading