Daily Roshni News

مظہر حسین کے بھائی حسن اختر مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کرنے اور افطار ڈنر کا انتظام و انصرام غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں کیا گیا

مظہر حسین(BREDA)کے بھائی حسن اختر مرحوم کی

روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے تعزیتی پروگرام اور

افطار ڈنر کا انتظام و انصرام غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں کیا گیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر Bredaکے رہائشی اور پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے ایڈیشنل سیکرٹر ی مظہر حسین کے بھائی حسن اختر مرحوم ک روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے تعزیتی پروگرام اور افطار ڈنر کا انتظام  و انصرام جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں کیا گیا۔ متذکرہ پروگرام میں پاکستان کمیونٹی کے مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات اور پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے عہدیداران کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ فاتحہ خوانی کے بعد مذکورہ مسجد کے امام و خطیب علامہ محمد عمران قادری جیلانی نے اجتماعی دعا میں حسن اختر مرحوم کی مغفرت بخشش درجات میں بلندی اور لواحقین کے صبر کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی  مناجات پیش کیں۔ تعزیتی پروگرام کے بعد حاضرین محفل، روزہ داروں کے اعزاز میں افطار ڈنر پیش کیا گیا۔ میزبان مظہر حسین نے تعزیتی پروگرام اور ڈنر میں شریک ہونے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading