معاشرے کا ایک سسکتہ ہوا پہلو
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اب کی بار رشتے والے آئے تو اماں تم اپنی جہیز والی پیالیاں مت نکال لینا میں نے تھوڑے پیسے جوڑ کے رکھے ہیں ایک اچھا سا ٹی سیٹ لے آنا بازار سے ۔۔
ارے میری بیٹی اس سب سے کیا فرق پڑتا ہے پسند انہوں نے تجھے کرنا ہے پیالیوں کو تھوڑی دیکھنے آرہے وہ لوگ ۔۔ اماں تجھے نہیں پتا آج کل یہی سب زیادہ دیکھا جاتا ۔۔ سامنے والوں کی آمنہ کہتی ہے تم لوگوں کا گھر اچھا نہیں اسی لیے رشتے والے تیرا رشتہ نہیں کرتے۔۔
اماں ہم کسی جگہ ایک کرائے کا اچھا مکان لے لیتے ہیں نا جس کے فرش پے ٹائیلیں لگی نظر آئیں ۔۔ اور ۔۔ اور دروازے بھی لکڑی کے ہو ۔۔۔
میں دو دو نوکریاں کرلوں گی نا اماں مان جا نا ۔۔
دیکھ نا اماں میرے اتنے خوبصورت ہونے کے باوجود کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا میرے سے ۔۔ سب کو لگتا ہم اچھا جہیز نہیں دے سکیں گے ۔۔ یا ۔۔ یا ہمارا گھر اچھا نہیں ہے تو مجھے رہن سہن کے طریقے نہیں آتے ہونگے
(معاشرے کا ایک سسکتہ ہوا پہلو) 😥😢😥😢