جرمنی ، معروف تاجر اور مصنف محمود اصغر چوہدری کی
تالیف” یارب“ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔
اہل علم و ادب سے وابستہ ممتاز شخصیات کی شرکت۔۔
جرمنی(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )جرمنی کے شہر ہاگن میں پاکستان کے معروف بزنس مین اور مصنف محمود اصغر چوہدری کی حج کے سفرنامے پر مشتمل کتاب یارب کی شاندار تقریب پذیرائی ہوئی ۔
تقریب کی سرپرستی پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے سرپرست چوہدری مظہر اقبال دیوانہ ،صدارت بیوروکریٹ عصمت اللہ جونیجو نے کی، تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر معروف اینکر تجزیہ کار، کالم نگار و سوشل میڈیا انفلونسر چوہدری پرویز سندھیلہ مدعو تھے ۔
چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے کہا ، مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ بحثیت جرنلسٹ کے حج پر جانے والے لوگوں کی آسانی اور مشکلات پر خوبصورت طریقہ سے تنصرہ کر کے لوگوں کو آگاہ کیا جس کی وجہ سے کئی لوگ پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو چیز آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہے شاید انسان اس کی قدر نہ کر سکے۔ان کو پیش آنے والی مشکلات اللہ سے عشق کا سبب بنی ہیں۔ یہ عشق ہی ہے جو انسان کو کبھی خانہ کعبہ اور کبھی روضہ رسولﷺ لے جاتا ہے
چوہدری پرویز سندھیلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری اعجاز حسین پیارا سے پہلی ملاقات ہے سوچتا تھا کہ پیارا کیوں کہا جاتا ہے آج علم ہوا کہ آپ کے نام کے ساتھ پیارا کیوں جڑا ہوا ہے، پرویز سندھیلہ نے تقریب کے صدر عصمت اللہ جونیجو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ہیر وبھی ہیں،ہیرو اس لئے کہ بہت سے مواقع ایسے ہیں جن موقعوں پر ہیرو کو کردار فلموں میں ادا کرتے ہیں ایسا کردار انہوں نے کیا ہوا ہے اپنے فرض کے ساتھ اتنا جڑے ہوئے ہیں کہ آپ نے ہر پاکستانی کا دل جیتا ہوا ہے،یہ عام پولیس آفیسر نہیں ہیں
کتاب کے مصنف محمود اصغر چوہدری کا کہنا تھا کہ جو بھی کسی تخلیق کا تخلیق کار ہوتا ہے اس کو اس وقت مزہ آتا ہے جب اس کی تخلیق ان ہاتھوں میں پہنچتی ہے جو اس کے قدر شناخت ہوتے ہیں۔
چوہدری مظہر دیونہ نے کتاب پڑھ کر عشق کا فلسفہ بیان کر دیا، چوہدری پرویز سندھیلہ نے لبیک کو کچی کلاس اور حج کے ساتھ جوڑ دیا۔
تقریب کے صدر عصمت اللہ جونیجو۔ایف آئی اے رابطہ آفیسر پاکستانی قونصلیٹ میلان اٹلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ اس عظیم الشان تقریب پذیرائی کتاب یا رب میں شرکت کا موقع ملا، میں محمود اصغر چوہدری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انتہائی اہم موضوع پر، انتہائی اہم مواقع کی ترجمانی کرتے ہوئے سفر نامہ لکھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ امت کو سیدھا کرنا ہو سیدھا راستہ دکھانا ہو تو حج کی ضرورت پڑتی ہے۔حج وہ الیکٹرک شاک ہے جو امت کو سیدھا کرتا ہے۔