معروف سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق کی صاحبزادی
ثانیہ کی شادی پر ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل
کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی مبارکباد ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز جمعرات سات ماچ2024کو دی ہیگ کی جانی پہچانی سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق کی صاحبزادی ثانیہ پاکستانی کمیونٹی دی ہیگ کی متحرک سماجی شخصیت پرویز ایوب کے صاحبزادے قاسم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ اس پر مسرت موقعہ پر آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے چوہدری اکرام الحق کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا ئیہ کلمات بھی ادا کئے۔