معروف فنکار طارق عزیز
حساس طبیعت اور صاف گوتھے۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ معروف فنکار طارق عزیز حساس طبیعت اور صاف گوتھے۔!!) جالندھر سے ہجرت کرکے ساہیوال میں سکونت اختیار کرنے والے عزیز پاکستانی کے بیٹے نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک سے پیار محبت اور وفا کی انتہا کردی
طارق عزیز کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی انہوں نے مرنے سے قبل اپنی تمام جائیداد اپنے پیارے وطن پاکستان کو وقف کردی۔
انکی وصیت کے مطابق تدفین سے قبل انکی پراپرٹی اور 4 کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی …
سچ بات تو یہ ہے کہ ہمارے اصل ہیروز تو “عزیز پاکستانی” اور “طارق عزیز” جیسے لوگ ہیں جو قومی خزانے کو لوٹتے نہیں بلکہ عمر بھر کی محنت و مشقت کی کمائی بھی اپنے ملک پر قربان کردیتے ہیں۔
اللّه پاک طارق عزیز صاحب کو کروٹ کروٹ جنّت نصیب کرے۔ امین