Daily Roshni News

مغربی طاقتیں فلسطین اسرائیل جنگ رکوانے میں ناکام کیوں؟

مغربی طاقتیں فلسطین اسرائیل جنگ رکوانے میں ناکام کیوں؟

مغربی ممالک عظیم قیادت سے محروم ، عرب و دیگر اسلامی ممالک کا بھی یہی

چین، امریکہ کیلئے سب سے بڑا چیلنج ، بھارت پاکستان کو کمزور کرنے میں مصروف

تجزیہ ۔۔۔شہزاد قریشی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تجزیہ ۔۔۔شہزاد قریشی)اسرائیل اور فلسطین کی جنگ امریکہ سے لے کر مغربی ممالک جنگ روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟ عرب دنیا اور دیگر اسلامی ممالک بھی نا کام ہی ہیں اس کی بنیادی وجہ امریکہ سے لے کر مغربی ممالک بھی عظیم عالمی رہنماؤں سے محروم ہیں۔ عرب ممالک اور دیگر اسلامی ما ملک بھی رہنماؤں سے محروم ہو چکے ہیں۔ جو عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک صدیوں سے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے بہتے لہو کو نہیں روک سکا وہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کو کیا کردار ادا کرے گا؟ عرب ممالک اور دیگر اسلامی ممالک کے سامنے کشمیر کو لے کر پاک بھارت جنگیں بھی ہوئیں اقوام متحدہ دیگر عالمی ادارے کچھ نہیں کر سکے۔ امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا بھی یہی حال ہے ان ممالک کا بھی ایسا ہی حال ہے۔ ان قوموں کی رہنمائی بڑی بڑی قد آور سیاسی شخصیات کے ہاتھوں میں تھی۔ ونسٹن چرچل ، جرمن چانسلر ولی بر پنڈٹ مارگریٹ تھیچر، چارلس ڈی گال ، جان ایف کینیڈی ، ہیلمٹ کو ہل اور حال ہی میں انجیلامرکل ، عرب ممالک دیگر اسلامی ممالک امریکہ سمیت مغربی ممالک میں شاندار لیڈروں کادور اب ختم ہو گیا ہے ۔ امریکہ سمیت پوری دنیامیں اب سیاسی لیڈروں کے بڑے بڑے مالیاتی اسیکنڈل سامنے آتے ہیں۔ موجودہ دور میں بین الاقوامی برادری غیر مستحکم دور سے گزر رہی ہے امریکہ اور چین کے تعلقات کا جائزہ لیں دونوں ممالک کے تعلقات ٹھیک نہیں۔ چین امریکہ کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے چین کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ طرح طرح کے حربے استعمال کرتا ہے ۔ بھارت کی پشت پناہی ہی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت امریکہ کی پشت پناہی میں افغانستان کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ۔ چاہتا ہے۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پشت پناہی بھارت ہی کرتا ہے۔ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اپنی فوج کے ذریعے ظلم کر رہا ہے۔ 23 مارچ قریب ہے ۔ 23 مارچ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا درس دیتا ہے تاریخ کا سبق یاد رکھنے کی آواز لگتا ہے 123 مارچ دشمن کے سامنے سر اٹھا کر بات کرنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔ ارض وطن میں خون کی ہولی بند ہونے کی دہائی دیتا ہے۔ جس طرح مسلمانوں  کو ایک الگ ریاست کی ضرورت تھی آج پاکستان کو اُسی جذبے کی ضرورت ہے جو اُس وقت کے مسلمانوں میں موجود تھا۔

Loading