ملکی وے کہکشاں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہماری زمین سورج کے گرد 30 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سورج تمام سیارے کو لیکر “ملکی وے” کہکشاں کے گرد 250 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے، اور ملکی وے تقریبا 400 بلین ستارے کو لیکر کاٸنات میں تقریبا 600 کلو میٹر فی سیکنڈ کی “رفتار” سے رواں دواں ہے۔ اسکے علاوہ ملکی وے کہکشاں میں جتنے بھی “سیارے” ہیں۔۔ وہ سب کے سب spin موشن بھی کرتی ہیں۔۔۔ یعنی اس وقت آپ جہاں بھی بیٹھے ہو تو بظاہر تو ساکن دیکھاٸی دیتے ہو، لیکن آپ بالکل بھی ساکن نہیں ہو، آپ اس وقت چار طرح کی حرکت کررہے ہو، لیکن یہ تمام تر سپیڈ constant ہیں۔۔ اس وجہ سے آپ اسکو محسوس نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور زمین کو فریم آف ریفرنس مان کر کبھی بھی یہ حرکت محسوس نہیں کروگے، اس کو محسوس کرنے کے لیے دوسرے فریم آف ریفرنس سے دیکھنا ہوگا۔
یونیورس میں ایک بھی سیارہ، ستارہ ،کہکشاں، کلسٹر، سپر کلسٹر ایسا نہیں ہے۔۔ جو موشن میں نا ہو، تمام تر Objects موشن میں ہیں۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تمام تر اجسام ایک سیکنڈ کیلے بھی نہیں رکے اور نا کبھی رکیں گے
ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ نے “ابیل 1689” میں گلوبلر کلسٹر کے ایک بھرے علاقے میں “زوم” کیا،،۔۔۔ جو کہکشاؤں کا ایک مکمل جھرمٹ ہے۔یہ کہکشاٸیں ہزاروں چھوٹے سفید نقطوں کی طرح نمودار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جو برف کے تودے کے برفانی طوفان کی طرح نظر آتے ہیں۔۔ زیرِ نظر تصویر میں جو بڑے بڑے بلب نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ دراصل ستاروں کی ایک پوری دنیا ہے۔۔ اور اس کے ہر ایک نقطے میں کروڑوں اور اربوں تک ستارے بلیک ہولز اور سیارے موجود ہیں کیونکہ اس تصویر میں ہر بلب ایک مکمل کہکشاں ہے۔
یہ گلوبلر کلسٹرز لاکھوں ستاروں کے “گھنے” مجموعے کا نام ہے ہماری کائنات میں 13.8 بلین سال پہلے “بگ بینگ” کا جو واقعہ ظہور پذیر ہوا۔۔۔۔۔اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد گلوبلر کلسٹر وجود میں آیا۔۔۔۔۔ اور اس کے تقریباً 95 فیصد ستارے 13.6 سال پرانے ہیں۔۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ کلسٹر بگ بینگ کے فورا بعد وجود میں آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ تصویر میں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔یہ ستارے نہیں بل کہ سب کے سب کہکشاٸیں ہی ہیں۔ اس میں ہر ایک کہکشاں دوسرے کہکشاں سے 600 کھرب کلو میٹر،780 کھرب کلومیٹر، 1250 کھرب کلو میٹر اور 1800 کھرب کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ جان کر آپ یقینا حیران ہوجاٸیں گے، کہ دو کہکشاٶں کے درمیانی فاصلہ ہماری “ایڈونس” ٹیکنالوجی پانچ سو سالوں میں بھی طے نہیں کرسکتی اور نہ کبھی ممکن ہے۔۔۔۔۔۔ آپ مجھے اپنے ساتھ ایڈ کرسکتے ہیں”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!
تحریر: Tehsin Ullah Khan