Daily Roshni News

ملک منیر حسین کی روح کو ایصال ثواب کے لئے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

ہالینڈ کے شہر زوتر میر کی جانی پہچانی شخصیت ملک سلیم

کے بڑے بھائی ملک منیر حسین کی روح کو ایصال ثواب

کے لئے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی کی گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں ہا لینڈ کے شہر زوتر میر کی جانی پہچانی شخصیت ملک محمد سلیم کے بڑے بھائی ملک منیر حسین6اپریل2024کو پاکستان میں انتقال کر گئے  تھے۔ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب  نذر کرنے  کے لئے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے 28ویں روزے  کے افطار ڈنر جس کا اہتمام چوہدری محمد اقبال ، میاں عاصم محمود، چوہدری علی اعجاز اور چوہدری عامر یوسف نے مشترکہ طور پر کیا، اس افطار ڈنر کی اجتماعی دعا کے دوران فاتحہ خوانی کی گئی۔

Loading