Daily Roshni News

مناسک حج کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا، عازمین حج منیٰ روانگی کیلئے تیار

مناسک حج کی ادائگی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا، عازمین آج منیٰ کیلئے روانہ ہونگے، بیشتر عازمین حج کو منیٰ پہنچا دیا، جہاں وہ قیام کریں گے۔

دنیا بھر سے 15 لاکھ عازمین حج کیلئے سعودی عرب پہنچے ہیں، ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین بھی فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ تقریباً 4 لاکھ مقامی عازمین حج اس سال فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔

آج دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج منیٰ روانگی کیلئے تیار ہیں، بیشتر عازمین کو بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچا دیا گیا جبکہ دیگر کی منیٰ روانگی کا عمل آج جاری رہے گا۔

Loading