منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ذیلی مرکز الف سینا میں “استقبال رمضان المبارک” کے عنوان سے ایک شاندار محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کمیونٹی، محبانِ رسول ﷺ، اور منہاج القرآن کے رفقا کارکنانان اور وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء ) محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں عقیدت کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل کے دوران، منہاج نعت کونسل کے اراکین نے خوبصورت نعتیں پیش کیں، جنہوں نے محفل میں روحانیت اور عقیدت کا سماں باندھ دیا،
اس محفل کا مقصد رمضان المبارک کی خوشی میں اور اس بابرکت مہینے کی تیاری کے حوالے سے امت مسلمہ کے دلوں میں محبتِ مصطفیٰ ﷺ کو مزید بیدار کرنا تھا۔ محفل کے شرکاء نے اس روحانی محفل کو انتہائی بابرکت اور معنویت سے بھرپور قرار دیا،
مقررین نے اپنی گفتگو میں رمضان المبارک کی اہمیت، اس کے روحانی فوائد اور اس ماہ کی برکتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی،اس موقع پر تمام شرکاء نے مل کر رمضان کی تیاری کے لیے دعا کی اور اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور نیک عمل کرنے کا عہد کیا، محفل کے آخر میں سفر منہاج القران یونان ارسلان خرم چیمہ نے نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک ہونے کی دعوت دی،محفل نعت کا یہ بابرکت پروگرام اس بات کا غماز تھا کہ رمضان کا استقبال نہ صرف عبادات کے ذریعے بلکہ محبت و عقیدت کے جذبات سے بھی کیا جاتا ہے۔محفل اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا