Daily Roshni News

منہاج القرآن دی ہیگ کے صدر چوہدری خالد علیل …مراقبہ ہال ہالینڈ کے انچارج  جاوید عظیمی کی عیادت اور دعائیں

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) معروف سماجی ،دینی شخصیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے صدر چوہدری خالد محمود گزشتہ دنوں سے علیل ہونے کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، ان کی خیریت دریافت کرنے کے لئے علمی ،ادبی ،روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی مقامی ہسپتال گئے ۔عیادت کے دوران جاوید عظیمی کے سوال پر خالد محمود نے بتایا چند دنوں سے میری ٹانگ بیرونی طور سوجن  کا شکار ہے ، ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ ٹانگ میں خون  کی ترسیل کا مسئلہ ہے اس سلسلے میں مزید چیک اپ کی بھی ضرورت ہے خالد محمود نے گفتگوکو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ چلنے میں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے ۔ جاوید عظیمی نے خالد  محمود کی زبانی تفصیلات سننے کے بعد کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالٰی  اپنے فضل وکرم اور اپنے محبوب مکرمﷺ کے صدقے سے صحت   والی طویل زندگی عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین  چوہدری خالد محمود نے جاوید عظیمی کا عیادت اور پر خلوص دعاوں کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں بھی دعائیہ کلمات ادا کئے ۔

Loading