Daily Roshni News

منہ میں کڑواہٹ آپ میں سے بھی بہت سے لوگوں نے برداشت کی ہوگی

منہ میں کڑواہٹ آپ میں سے بھی بہت سے لوگوں نے برداشت کی ہوگی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )منہ میں کڑواہٹ آپ میں سے بھی بہت سے لوگوں نے برداشت کی ہوگی۔ یہ ایک ایسی حالت ہوتی ہے جس میں منہ کے اندر سارع اورل کیویٹی کڑوی ہوجاتی ہے۔ اس سے منہ کا سلائیوا (تھوک) بھی  کڑوا ہوجاتا ہے اور اسے نگلنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ پانی کا ذائقہ بھی کڑوا محسوس ہوتا ہے پیا نہیں جاتا اور تو اور میٹھی سے میٹھی چیز بھی بےاثر ہوکر رہ جاتی ہے۔ پھر یہ حالت بھی اتنی جلدی ختم نہیں ہوتی ایک سے دو ہفتے تک کا ذاتی تجربہ ہے میرا۔ اس کو dysgeusia کہتے ہیں۔ یہ ایک قسم کی ذائقے کو متاثر کرنے والی بیماری ہے جس میں اوپر دی گئی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اسی کلاس کی کچھ اور بیماریاں بھی ہیں جیسے کہ hypogeusia جس میں کسی بھی قسم کے ذائقے کو محسوس کرنے کی حِس کمزور ہوجاتی ہے۔ ایک اور ageueia ہے جس کے مریض ذائقے کی شناخت ہی نہیں کرسکتے۔  بہرحال ہم بس dysgeusia (ڈِس گِے سِیّا) کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اور اسی طرح کسی بھی مختلف وجہ سے ہونے والی کڑواہٹ کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاج ہوتا ہے۔

 (یہاں یہ بات بھی سمجھ لیں کہ دوائی کا مقصد بیماری کی وجہ کو ٹارگٹ کرنا ہوتا ہے اس کی علامت کو نہیں۔ اب جیسے فرض کریں خدا نخواستہ آپ کو کرونا ہے، جس کی علامات میں کھانسی نزلہ بخار وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں، تو آپ بجائے وائرس کو ٹارگٹ کرنے کے کھانسی کا شربت یا جوشاندے بیشک پیتے رہیں ان سے وقتی طور پر علامات خاموش ہو بھی گئیں تو وائرس اپنا کام کرجائے گا۔ اسی طرح بیماری کی وجہ سمجھنے کیلئے ایکسپرٹ ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہوتا ہے پھر وہ جڑ کو دیکھ کر اس کی دوائی دیتے ہیں۔ میں بھی گاؤں میں رہتا ہوں مجھے پتا ہے یہاں عطائی ڈاکٹر چھپ کر کلینک چلاتے ہیں اور بغیر وجہ دیکھے بس جو علامت مریض میں ظاہر ہو اس کو ختم کرنے کی تگڑی سی دوائی دے دیتے ہیں جو بس وقتی آرام دیتی ہے علامت سے.)

اب ڈِس گِے سِیّا کی وجوہات کا تعارف دیکھیں گے پھر ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ تفصیل سے بیان کیا جائے گا کہ ان سے منہ کا ذائقہ کڑوا کیسے ہوتا ہے۔

1- بخار، نزلہ یا زکام

2- کچھ ادویات کا سائیڈ ایفیکٹ

3- اورل کیویٹی یا منہ کا خشک ہوجانا

4- منہ کی پراپر صفائی میں بے احتیاطی

5- معدے کے تیزاب کا منہ میں آجانا (gastroesophageal reflux)

6- مخصوص غذائی اجزاء کی کمی

ہمارے ہاں میں نے جتنا دیکھا ہے اس مسئلے کو سیدھا معدے کی تیزابیت سے جوڑ دیا جاتا ہے لیکن یہ ایسا کیس نہیں ، گاؤں کے ڈاکٹر کو  اگر بتائیں کہ منہ کڑوا ہے تو وہ فٹافٹ ایسومیپرازول کے کیپسول دے دیتا ہے جو کہ معدے کے ہین۔ ان شاءاللہ ہم اس کی ہر وجہ کو ڈسکس کریں گے۔

(نوٹ:  یہ پوسٹ تین اے آئی انجنز ، گوگل سے آئی ، چیٹ جی پی ٹی اور copilot سے گفتگو کے بعد دو آرٹیکلز https://www.nidcd.nih.gov/health/taste-disorders اور https://www.colgate.com/en-us/oral-health/adult-oral-care/dysgeusia-symptoms-causes-and-treatment سے ویری فائی کرنے کے بعد اخذ کی گئی ہے)

___محمد ابوبکر

Loading