Daily Roshni News

موسم گرما 2024کا آغاز،دوبجے کے وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے گا

موسم گرما 2024کا آغاز

تیس اور31مارچ کی درمیانی شب

دوبجے کے وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے گا، اس کے بعد

ہالینڈ اور پاکستان کے مابین3گھنٹے کا فرق ہو جائے گا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  نیوز ڈیسک) ہر سال یورپ بھر میں دوبار وقت تبدیل کیا  جاتا ہے۔ اس عمل  کے مطابق موسم گرما میں ایک گھنٹہ پیچھے اور موسم سرما میں ایک گھنٹہ آگے کیا جاتا ہے ۔امسال یورپ بھر میں بروز ہفتہ30اور اتوار 31مارچ 2024کی درمیانی شب 2بجے کے وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا جائے گا یعنی رات2بجے کو 3بجے کر دیا جائے گا۔ جس کے باعث یورپین ممالک کے شہریوں  کو ایک گھنٹہ کم سونے کو موقعہ ملے گا جبکہ ایک گھنٹہ بڑھ جانے سے موسم گرما کے اوقات کارکا آغاز ہو جائے گا۔ اس عمل سے غروب آفتاب کا وقت بڑھ جائے گا جس کے باعث دیر تک سورج کی روشنی سے استعفادہ کیا جائے گا۔ یادرہے اکتوبر کے مہینے تک موسم گرما کا وقت برقرار رہے گا، موسم گرما میں ہالینڈ اور پاکستان کے مابین تین  گھنٹے کا فرق ہو جائے گا مثال کے طور پر ہالینڈ میں دن کے بارہ بجیں گے تو پاکستان میں دن کے تین بجے  کا وقت ہو گا۔

Loading