Daily Roshni News

میاں آفتاب  کے بھانجے صفدر حسین مرحوم کے لئے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی کی گئی

میاں آفتاب  کے بھانجے صفدر حسین مرحوم کے لئے

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں فاتحہ خوانی کی گئی، ڈیلی روشنی

نیوز کے میاں عاصم محمود اور دیگر شخصیات نے اظہار تعزیت اور

دعائیہ کلمات ادا کئے۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔تصاویر۔۔۔میاں عمران) ہالینڈ میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر میاں آفتاب کے بھانجے صفدر حسین طویل علالت کے بعد پاکستان میں وفات پا گئے۔ گزشتہ روز بروز منگل 30جنوری2024بعد نماز  عشاء کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مذکورہ فاتحہ خوانی کمیونٹی کی متحرک سماجی شخصیات اور ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے فاتحہ خوانی کرکے میاں آفتاب  سے ان کے بھانجے صفدر حسین مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔

Loading