Daily Roshni News

میاں عاصم اور چوہدری الیاس انتظامی امور کمیٹی کے ممبران منتخب۔

ہالینڈ، معروف سماجی شخصیات میاں عاصم اور چوہدری الیاس

 پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی انتظامی امور کمیٹی کے

ممبران منتخب کامر فان کوپ ہانڈل میں نام درج ہو گئے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی ) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں معمول کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مذکورہ مرکز کی انتظامی امور کی کمیٹی  کے دو ممبران کچھ عرصہ قبل مستعفی ہوگئے تھے تاکہ خدمت کے جذبے سےسرشار کمیونٹی کے حضرات کو موقعہ فراہم کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیات میاں عاصم محمود اور چوہدری محمد الیاس کو انتظامی امورکی کمیٹی کے لئے منتخب کر کے شامل کر لیا گیا۔اس طرح آٹھ ممبران کی کمیٹی  مکمل ہو گئی ہےضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کے لئے دونوں نو منتخب ممبران کے نام حکومتی سطح پر قائم ادارےکامر فان کوپ ہانڈل میں درج کروا دیئے گئے۔

Loading