ہالینڈ، متحرک تاجر اور سماجی شخصیت میاں عاصم محمود کا
قریبی محبوب دوستوں راجہ زیب خان، جاوید عظیمی
اور میاں عمران کے اعزاز میں ہائی ٹی کا شاندار اہتمام ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) ہالینڈ کے معروف تاجر ،متحرک سماجی شخصیت اور اخبار روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے گزشتہ دنوں اپنے قریبی محبوب دوستوں اور ساتھیوں کشمیر پیس کونسل نیدرلینڈز کے صدر راجہ زیب خان، اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور جانی پہچانی شخصیت میاں عمران کے اعزاز میں ریسٹورنٹ وان ڈیر والک کے دلپزیر ماحول میں ہائی ٹی کا شاندار اہتمام کیا ۔ اس دوران دوستوں اور ساتھیوں نے آپس میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی جس کا مرکزی نقطہ مثبت اعمال اور خدمت خلق تھا کیونکہ ہم سب بروز اتوار آٹھ ستمبر 2024کوبلجیم کی معروف سماجی شخصیت میاں ارشاد احمد جن کا آپریشن ہوا تھا اس وقت وہ انٹورین کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی عیادت کے لئے ہالینڈ سے بلیجیم کی جانب سفر کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران گاڑی روک کر میاں عاصم محمود نے ہمسفر ساتھیوں اور دوستوں کے لئے مذکورہ ریسٹورنٹ میں شاندار ہائی ٹی کا اہتمام کیا ۔