Daily Roshni News

میاں فضل حق پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے ممبر بن گئے۔

متحرک تاجر میاں عاصم کے نوجوان صاحبزادے میاں فضل حق

پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے ممبر بن گئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں عید الفطر کے دن کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے عہدیدار چوہدری محمد اقبال نے اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس میں دوستوں کے اعزاز میں عید ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس  موقعہ پر متحرک تاجراور ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈا ئریکٹرمیاں عاصم محمود کے صاحبزادے میاں فضل حق محمود باضابطہ  اعلان کرکے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے ممبر بن گئے۔ عید ضیافت میں موجود مہانوں نے نوجوان میاں فضل حق کے ممبر بننے پر اظہار مسرت، مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ شرکائے تقریب نے نئے ممبر کے والد  میاں عاصم محمود کو بھی ڈھیروں مبارکبادیں پیش کیں۔

Loading