Daily Roshni News

میلاد النبیﷺ، مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتما م کامیاب انعقاد

میلاد النبیﷺ، مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتما م کامیاب انعقاد

میاں عاصم کا ٹیم کے اعزاز میں ڈنر ، جاوید عظیمی نے

آئندہ تقریبات کےلئے ساتھیوں سے تبادلہ خیال کیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند ہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کی زیر سرپرستی اور مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام سالانہ میلاد النبی ﷺ کی بابرکت تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینڑ دی ہیگ میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے ٹیم کے تمام ارکان نے چیف کو آرڈینیٹرمیاں عاصم محمود کی کو آرڈینشن میں محنت  ِ شاقہ سے اپنی خدمات سرانجام دئیں جس کے باعث پروگرام کو ہر لحاظ سے کامیابی حاصل ہوئی اور جس کوکمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بے حد سراہا میاں عاصم محمود نےاس فقید المثال کامیابی پر ٹیم کے معزز ارکان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر شاندار ڈنر کا انتظام و انصرام کیا۔ڈنر سے قبل ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن سے علامہ  غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی نے اپنی سحر انگیز آواز سے کیا جبکہ بارگاہ رسالت مآبﷺ میں مجتبےٰ خادم بٹ نے نعت کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے،

بعد ازاں میاں عاصم محمود نے ٹیم ارکان کواپنی رہائش گاہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان تمام ساتھیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔ اس خصوصی اجلاس کے دوران  نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی محمد جاوید عظیمی نے پروگرام کی فقیدالمثال کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جبکہ ٹیم ارکان کی محبت رسول ﷺ میں خلوص دل سے کی جانے والی خدمات اور بلخصوص میاں عاصم محموداور میاں عمران کی نمایاں خدمات کو تالیاں بجا کر سراہا گیا۔ منعقد ہ اجلاس میں تمام ٹیم ارکان نے فرداًفرداًپروگرام کی کامیابی سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا اور آئندہ پروگرام کو مزید خوب سے خوب تر بنانے کے لئے  خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی آراء بھی دئیں۔ ان آراء کی روشنی میں آئندہ پروگرام کو ترتیب دیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پروگرام کے لئے علمی خدمات سرانجام دینے پر علامہ غلام مصطفےٰنقشبندی مجددی کو خراج تحسین  پیش کیا گیا۔ میزبان اول میاں عاصم محمود نے اجلاس میں وقفے کا اعلان کیا اور شرکاء کی لذیذ عمدہ کھانوں سے بھرپور تواضع کی گئی،وقفے کے بعد جاویدعظیمی نے شرکائےاجلاس سے آئندہ تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں تجاویز طلب کیں جس پر ٹیم اراکین نے فرداً فرداًاپنی تجاویز پیش کرکے اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ میاں عاصم محمود، چوہدری الیاس، میاں عمران، چوہدری علی اعجاز، بنارس علی، مجتبےٰ خادم بٹ، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، خالد رانا، میاں مظفر، خالد سلطان خان،یاسین بٹ، فضل محمود  ، اسد محمود،میاں آفتاب مووی  میکر ایکسپوزر کے روح رواں اعظم اشرف اور عامر اشرف نے  بھی اپنی قیمتی آراء پیش کیں۔

اجلاس کے اختتام پر میزبان کی جانب سے ہائی ٹی پیش کی گئی۔آخر میں جاوید عظیمی نے میزبان اول کے لئے خیرو برکت، فلسطین کے شہداء اور زخمیوں کے لئے صحت  و تندرستی اور شفائے کلی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات پیش کیں۔

Loading