Daily Roshni News

میلاد النبیﷺ2023کی عظیم الشان  پروقار تقریب پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔

میلاد النبیﷺ2023کی عظیم الشان  پروقار تقریب

ستائیس ستمبر کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ

میں ہو گی، علامہ  غلام مصطفےٰ نقشبندی  خطاب کریں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول 2023کی یکم سے 12تک روزانہ کی بنیاد پر محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں بروز بدھ ستائیس ستمبر کو شام ساڑھے چھ سے نو بجے تک میلاد النبیﷺ کی خصوصی مرکزی عظیم الشان تقریب منعقد ہو گی۔ متذکرہ مرکز کی مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی خاتم الانبیاء سید المرسلین احمد مجتبےٰ، محمد مصطفےٰ کی حیات طیبہ پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ پاکستان کمیونٹی  سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کی جانب سے اس مرکزی میلاد شریف کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لئے خواتین وحضرات نوجوانوں اور بچوں کو دعوت ِ خاص دی  جاتی ہے،کثیر تعدادمیں شرکت فرما کر نبی رحمت ﷺ سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کریں۔ پروگرام کے اختتام پر لذت ِ کام ودہن کے سلسلے میں حاضرین کی تواضع لنگر ِ محمدی سے کی  جائے گی۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading