Daily Roshni News

میلاد النبی ﷺ کی با برکت تقریب بچوں کے لیے غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی۔

میلاد النبی ﷺ کی با برکت تقریب بچوں کے لیے غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں 6 اکتوبر بروز اتوار کو بچوں کیلئے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک عظیم الشان پروگرام علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ جسمیں بچوں نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔ پروگرام میں میلاد پاک کا خصوصی کیک بچوں نے کاٹا اور بچوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے ۔ تمام بچوں نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور والدین نے پروگرام کا انعقاد کرنے پر علامہ حافظ محمد عمران قادری صاحب اور مسجد انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے اس با برکت تقریب کے لئے کیک اور بچوں کے انعامات مذکورہ مسجد کے خادم اعلی ملک مسعود الرحمن کلیامی کے صاحبزادے کی جانب سے پیش کئے گئے ۔

Loading