Daily Roshni News

میلاد ِمصطفےٰ ﷺ کی عظیم الشان  تقریب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

میلاد ِمصطفےٰ ﷺ کی عظیم الشان  تقریب

23ستمبر کو جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

معروف نعت خواں عابد معصوی خصوصی نعت خوانی کریں گے۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ماہِ نور ربیع الاول میں نبی رحمت ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کے سلسلے میں میلاد شریف کی پروقار تقریبات  کا مساجد اور اسلامی مراکز میں انعقاد کا تسلسل  روزانہ کی بنیاد پرجاری و ساری ہے، عاشقاں ِ رسول ان تقریبات میں شرکت کرکے آپﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بارہ روزہ میلاد مصطفےٰﷺ کی خصوصی تقریبات جامع مسجد غوثیہ مسجد  غوثیہ ایمسٹرڈیم میں بھی  جاری ہیں۔ بروز ہفتہ 23ستمبر شام چھ بجے خصوصئ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ اس تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف نعت خواں عابد معصومی خصوصی نعت خوانی کریں گے۔ مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کی دعوت خاص دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading