Daily Roshni News

میں کامیاب گیا ۔۔۔!! انتخاب ۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

 

ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انتخاب ۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا)ایک عالم دین کا قول ہے کہ جب ذي الحجة کے پہلے دس دن اور خاص طور پر یوم عرفہ قریب ہوتے ہیں تو مجھے (سباستیان) یاد اجاتا ہےیہ کون ہے؟ اور اسکا ان دنوں سے کیا تعلق ہے؟وہ شخص بتاتا ہے کہ (سباستیان) ایک جرمن نوجوان ہے اکتوبر 2012 میں saturn نامی ایک کمپنی نے ایک مسابقے کا اعلان کیا اور اس مسابقے میں جیتنے والوں کو اس کمپنی نے اجازت دی کہ وہ 150 سیکنڈ میں اس مارکیٹ میں داخل ہونگے اور جو جو سامان اٹھا لیں گے وہ ہی انکا انعام ہوگا اور اسکی قیمت نہی ادا کرنا ہوگی

مقررہ دن ڈھای منٹ کے لئے وہ سب جو مسابقے میں جیتے تھے مارکیٹ میں داخل ہوے اور جلدی جلدی سامان سمیٹنے لگے اور دکان سے باہر پھینک کر دوسرا اٹھا لیتے جو بھی سامنے نظر ایا فورا اٹھا لیا جو انکو چاہیے تھا یا نہ چاہیےتھا قیمتی تھا یا سستا تھا انکو اس بات کی پرواہ نہی تھی انکو بس ڈھائ منٹ میں سامان سمیٹنا تھا

لیکن سب سے انوکھا کام سباستیان کا تھا اس نے جلدی سے طےشدہ پروگرام کے تحت ترکیز کے ساتھ سامان سمیٹا جیسے کہ سب کچھ پہلے سے ہی جانتا ہے قیمتی ترین موبائل کمپیوٹر  لیپتوب اور اچھی برانڈ کا سامان وہ اوپر نیچے رکھتا ہوا باہر نکلتا پھر دوبارہ داخل ہوتا باقی لوگ اسکی پرفارمنس اور سلیکشن اور ہمت کی طرف دیکھ کر بہت حیران تھے بالاخر ڈھائ منٹ کے بعد وہ تھکاوٹ سے زمین پر گر گیا اور اپ اندازہ کر لیں کہ اس نے صرف ڈھائ منٹ میں 29 ہزار یورو کا سامان اٹھا لیا تھا

اور سب سے پہلا جملہ باہر نکلتے جو اس جوان کی زبان سے نکلا وہ یہ تھا کہ میں اپنی تکنیک میں کامیاب ہو گیا

اب اسکا انٹرویو کیا گیا کہ اپ نے یہ جملہ کیسے کہا تو اس نے بتایا کہ جس دن میں نے اس مسابقے کا سنا تو روز اس مارکیٹ جاتا اور اپنے ذہن میں ترتیب کرتا کہ مہنگا سامان کہاں پڑا ہے اور اپنی ترجیحات کو سب سے اوپر رکھتا اور طریقہ سوچتا کہ مجھے جب ڈھائ منٹ کے لئے اس مارکیٹ میں جانے کا موقع ملے گا تو میں کیسے قیمتی سامان لوں گا چونکہ میں دماغی طور پر پلانگگ کر چکا تھا اس لیے باہر نکلتے اپنی جیت کا تصور الفاظ کی صورت میں میرے منہ سے نکلا

جو بھائ یہ سارا قصہ سنا رہا تھا کہتا ہے اس قصے میں مجھے اپنے لئے عبرت نظر ائ کہ مجھے ان دس دنوں میں اسی جرمن نوجوان کی طرح اول انا ہے

 اس نے تو 29 ہزار یورو صرف دو منٹ میں حاصل کر لئے مجھے ان دس دنوں میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے عرفہ جیسے عظیم دن میں اللہ سے بہت دعائیں مانگنی ہیں

امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے کہ میں ایسی قوموں کو جانتا ہوں جو یوم عرفہ کے لئے اپنی حاجات سنبھال لیتے (اپنی دعاؤں کی لسٹ تیار کرتے) تاکہ اس دن اللہ سے مانگیں

ہم کیسے جانے گے ان دنوں کی عظمت اور فضل کو اگر ہمارے پاس پہلے سے کوئ پروگرام نہ طے ہو کہ ان دنوں میں کیسے فائدہ لینا ہے؟

کیسے جانیں گے کہ عرفے کہ دن سب سے زیادہ گردنیں اللہ تعالی جہنم سے ازاد کرتے ہیں اس دن اللہ کی رحمت بہت جوش میں ہوتی ہے اس دن کا روزہ پچھلے سال اور انے والے سال کے گناہوں کی معافی کا پیغام لاتا ہے اور پھر اسکے لئے کوئی تیاری نہ کریں

اگر یہ سب جان لیا تو پھر کیا پلاننگ کی ہم نے؟

اللہ کی قسم اس دن بہت سے لوگوں کو دعا مانگنے کے سبب وہ کچھ مل گیا جسکا وہ تصور بھی نہ کر سکتے اسلئے ہم سبکو دنیا اور اخرت میں جو جو کچھ چاہیے  اسکی لسٹ بنالیں

 پھر عرفے والے دن ہر کام کو بھول کر ظہر سے مغرب تک اپنے اللہ سے مانگ لو

کسی پر قرض ہے

رشتہ نہی ہو رہا

اولاد نہی

کوئ مرض ہے

فقر ہے

روزگار نہی

گناہ بہت ہیں

تو پھر کس چیز کا انتظار ہے

ہم خوبصورت ترین دنوں میں ہیں

 مانگ لیں اپنے رب سے اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ ایک بار پھر زندگی میں عرفہ کا دن اگیا

عبداللہ بن المبارک رحمہ اللہ کہتے کہ میں عرفے کے دن عصر کے بعد سفیان ثوری رحمہ اللہ کے پاس گیا تو دیکھا وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہیں اور انکی آنکھوں سے انسو بہ رہے ہیں

انہوں نے مجھے دیکھا

تو میں نے ان سے پوچھا کہ اس میدان میں سب سے برے حال میں کون ہے؟ کون آج کے دن سب سے بدنصیب انسان ہے؟

انہوں نے جوب دیا کہجو اج یہ سوچ لے کہ اللہ مجھے معاف نہی کرے گا ۔

اے مسلمانو اپنے گناہوں کو اس دن بڑا نہ سمجھنا بلکہ اللہ سے امید رکھنا وہ سب معاف کر دے اور اس دن اپنی کسی حاجت کو  بڑا یا ناممکن نہ سمجھ لینا جو دل چاہے اپنے رب سے مانگ لینا

اللہ ہم سبکو معاف ہر طرح کے گناہ کر دے 

 ہمیں جہنم سے آزاد کر دے ہماری سب دعائیں قبول فرما لے اور ہمارے روزے ہماری نمازیں اور باقی نیکیاں قبول فرما لےاور اے کریم رب اپنی رحمت کے سائے میں ہم سبکو لے لینا

امین

اللہ ہم سبکو توفيق دے۔۔۔۔

امین ثم امین 🤲🤲🤲

Loading