Daily Roshni News

نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں یکساں علیشہ شکیل جاوید عظیمی کے ساتھ خصوصی گفتگو۔۔!!

نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں یکساں

مصروف عمل، ذہین اور ہو نہار طالبہ

علیشہ شکیل

جاوید عظیمی کے ساتھ خصوصی گفتگو۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد  جاوید عظیمی )معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے  چیف ایڈیٹر   محمد  جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے  کزن جناب ناصر جاوید کی صاحبزادی مریم کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کے لئے 18دسمبر2023کو ہالینڈ سے اپنے نجی دورے پر وطن عزیز پاکستان کے دورے پر گئے

اور متذکرہ شادی میں شریک ہوئے شادی کی ہر تقریب میں میں نے اس  ہو نہار علیشہ شکیل کو انتہائی متحرک دیکھا ۔ بعدازاں اس سے تفصیلی گفتگو ہو ئی تو میں نے اس کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی  کلمات بھی ادا کئے۔ اس کے بعد اس با صلاحیت علیشہ شکیل نے ا پنے بارے میں بتایا کہ میں علم کے حصول کے لئے  رونق اسلام گورنمنٹ گرلز کالج کراچی میں بارہویں جماعت کی طالبہ ہوں جبکہ میں وقت نکال کر بچوں کو  اپنے گھر میں ہی قرآن کا درس دیتی ہوں، خواتین کے ملبوسات سلائی کرنے کا ہنر بھی ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں بذریعہ حنا خواتین کے ہاتھوں اور پاؤں کی تزئین وآرائش کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے  کار لاتی ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ میں مزید ار کھانے بنانے کے علاوہ کیک بھی بیک کرنے پر مہارت رکھتی ہوں۔ علیشہ شکیل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ سب کچھ میں نے اپنی والدہ  محترمہ ریحانہ شکیل سے سیکھا ہے  میرے ابو شکیل تاج میرے ہر کام   پر میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مجھے مزید کام کرنے کے لئے توانائی ملتی ہے اور پھر سیکھنےکا عمل جاری رکھنا آسان ہو جا تا ہے۔آخر میں جاوید عظیمی نے علیشہ شکیل کا قیمتی وقت دینے اور تفصیلی گفتگو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید ترقیوں اور کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading