Daily Roshni News

نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی یکم دسمبر2023 منہاج القرآن دی ہیگ کی روحانی محفل میںنعت خوانی کریں گے

نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی یکم دسمبر2023

منہاج القرآن دی ہیگ کی روحانی  محفل میں

نعت خوانی کریں گے، شرکت کی دعوت ِعام ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سہروردی آج کل یورپ کے دورے پر ہیں، متذکرہ دورے کے سلسلے میں بروز جمعتہ المبارک یکم دسمبرشام پونے سات سے ساڑھے آٹھ بجےتک  منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام روحانی محفل منعقد ہو گی۔ اس محفل میں معروف نعت خواں  سید فصیح الدین سہروردی اپنی دلنشین آواز اور اپنے مخصوص انداز میں خصوصی نعت خوانی کریں گے۔اس بابرکت روحانی محفل میں شرکت کے لئے خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر محمدی سے کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading