Daily Roshni News

نماز  عید الاضحی ،علامہ غلام مصطفےٰ کی امامت میں پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ادا کی گئی۔۔۔!!

نماز  عید الاضحی ،علامہ غلام مصطفےٰ کی امامت میں

پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ادا کی گئی۔۔۔!!

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ ہر سال عیدیں کی نمازوں کا خصوصی انتظام و انصرام کرتی ہے۔ امسال عیدالاضحیٰ کی نماز کا اہتمام بروز بدھ28جون2023کو صبح ساڑھے نو بجے کیا گیا۔ نماز عید ، علامہ  حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی کی اقتدا میں اد ا کی گئی۔

نماز سے قبل  کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد کے امام و خطیب مولانا غلام مصطفےٰ نقشبندی  نے سنت ابراہیمی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال کر فلسفہ قربانی کو دلائل کے ساتھ بیان کیا جبکہ خصوصی طور پر  نوجوان نسل کی تربیت کی غرض سے باپ بیٹے  حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے مابین ہونے والی گفتگو کو تفصیل سے بیان کیا تاکہ نوجوان نسل اس سے ادراک کر سکے۔ ٹھیک وقت مقررہ صبح ساڑھے نو بجے نماز عید کی جماعت کھڑی کر دی گئی۔

اجتماعی دعا میں عالم اسلام ، امت مسلمہ اور بلخصوص وطن عزیز پاکستان کی سالمیت ، بقا، خوشحالی اور ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات پیش کی گئیں بعد از دعا پاکستان کمیونٹی کے معزز حضرات نے آپس میں گلے ملکر عید کی مبارکباد پیش کی ہر کواس موقعہ پر خوش دکھائی دے رہا تھا۔عید کے اس پر مسرت موقعہ پر تقریباً ہر پاکستانی پاکستان کے قومی لباس شلوار قیمیض میں مبلوس تھا۔

Loading