Daily Roshni News

نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے، شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتربنائیں گے۔

ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ پاکستان کیلئے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا، میرے ساتھ عہد کریں کے اس ملک کو سنواریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی دلائیں گے اور شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتربنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکا، روس اور چین معیشت سے بڑے ملک بنے ہیں، ہماری معیشت سنورے گی تو ملک چمکے گا۔

سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ووٹ کی طاقت اور حلقے کے عوام کی مدد سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اچھے لوگوں کو ووٹ دیں اور ملک کر ترقی دلائیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان عام انتخابات میں پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہوئی ہے۔

Loading