Daily Roshni News

(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ، الیکشن ایکٹ کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا، ریٹرننگ افسر دوبارہ ووٹوں کی گنتی سے انکار کرچکا تھا اور  فارم 47 جاری کرکے فارم 49 کے لیے سفارشات بھیج چکا تھا لہٰذا اس موقع  پر الیکشن کمیشن، الیکشن کی سیکشن 95 کی شق 6 کا استعمال نہیں کرسکتا۔

عدالت نے  الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اپریل کوجاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا  کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق عدالت الیکشن کمیشن کےاختیار  میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد ارشد  پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 133 میں دوبارہ گنتی کے بعد میں کامیاب قرار  پائے تھے اور  آزاد امیدوار  محمد عاطف نے ان کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ 

Loading