Daily Roshni News

ورلڈکپ کے وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا پلان تیار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ کے وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

وینیوز کے لیے امپورٹڈ گھاس، نئی آؤٹ فیلڈز اور بہتر فلڈلائٹس کی تیاری کی جارہی ہے، ہر ورلڈکپ وینیو کو بھارتی بورڈ کی جانب سے 50 کروڑ روپے ملیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل انفرااسٹرکچر پر رقم خرچ ہوگی، ممبئی کے اسٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کی تنصیب ہوگی اور ممبئی کے اسٹیڈیم میں کارپوریٹ باکسز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ لکھنؤ میں نئی پچز بچھائی جائیں گی، کولکتہ میں ڈریسنگ رومز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور دھرم شالہ میں آؤٹ فیلڈ کے لیے امپورٹڈ گھاس استعمال ہوگی جب کہ پونے میں ضرورت کے لیے ایک فلور بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں اسٹیڈیم کے انفرا اسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 10 وینیوز پر ہو رہا ہے اور ہر وینیو کی اس وقت مختلف ضرورت ہے جو پوری کی جارہی ہے، بعض اسٹیڈیم میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جارہی ہیں، کچھ اسٹیڈیمز کی نشستوں اور ٹوائلٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہےکہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

Loading