Daily Roshni News

وفاقی حکومت نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

وفاقی حکومت نے 15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

شاہد احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

احمد فرہار کی اہلیہ جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔

یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Loading