Daily Roshni News

ٹیسٹوسٹیرون / مردانہ جنسی ہارمون    ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر ملک اختر Testosterones

ٹیسٹوسٹیرون / مردانہ جنسی ہارمون     Testosterones

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)ٹیسٹوسٹیرون ایک مردانہ جنسی ہارمون ہے جو مردانہ تولیدی نظام کی نشوونما اور مردانہ خصوصیات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ خون میں پایا جاتا ھے۔اور اسکا ٹیسٹ بھی خون کے سیمپل سے کیا جاتا ہے۔ باقی ٹیسٹوسٹیرون 11 / 12 کی عمر میں جسم میں بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔اور 30 سال کی عمر کے بعد سالانہ تقریباً 1 پرسنٹ اس کی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے،

( یہ ہارمون خواتین میں بھی موجود ہوتا  ہے لیکن کم مقدار میں اور عورتوں میں زیادہ  جنسی افعال پروجسٹرون ھارمون کرتا ھے)

ٹیسٹوسٹیرون کا کام یا  Function کیا ہے ؟

 ٹیسٹوسٹیرون مردانہ خصوصیات کے ساتھ ساتھ جسم میں کئی اہم کردار ادا کرتا ہے جیسے

1:مردانہ تولیدی اعضاء کی نشوونما: جیسے testies اور پروسٹیٹ کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

2:چہرے کے بال، آواز کا گہرا ہونا،چھاتیوں بغلوں اور زیر ناف بالوں کی پیداٸش کےلئے یہ ضروری ہوتا ہے۔

3:ٹیسٹوسٹیرون سپرم کی پیداوار اور  مردانہ زرخیزی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،

4: یہ پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی اور بڑھوتری کےلئے اہم ہوتا ہے۔

5: جنسی خیالات کا  انا، نفس کے سائز اور ایریکشن کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

6: مزید یہ خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کو تحریک دیتا ہے، آکسیجن کی نقل و حمل میں بھی مدد کرتا ہے۔ اور موڈ کو بہتر بنانے کیلئے بھی کردار ادا کرتا ہے۔

 ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی علامات

جیسے کہ

1: لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا

2: مردانہ کمزوری کا ہونا, نفس کے تنائو کا مسلئہ ہونا

3:سرعت انزال یا ٹائمنگ کا مسلئہ ہونا

4: مردانہ بانجھ پن کا سبب بننا

5:داڑھی موچھوں کا نہ انا، نفس اور خصیوں کا نہ بڑھنا

6:کم توانائی، ہر وقت تھکاوٹ، بے چینی محسوس کرنا

7:یاداشت کی کمی, ذہنی الجھاو یا دباؤ کا سامنا کرنا

8:پٹھوں اور ہڈیوں کی  کمزوری کا ہونا

9: موٹاپا اور نیند کی کمی کا شکار ہونا

10: مزید اداسی،مایوسی، شرمیلاپن، چڑچڑا پن کا ہونا

(یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کم ٹیسٹوسٹیرون والے کچھ  مریضوں میں صرف چند علامات ہوسکتی ہیں،جبکہ دوسروں میں بہت سی علامات بھی ہوسکتی ہیں)

ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی وجوھات

اسکی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں جیساکہ

1:ڈپریشن انزاٸٹی کا مریض ھونا

2: لمبے عرصے سے نیند کے مسائل کا ہونا

3: موٹاپا یا وزن کا بہت زیادہ ہونا

4:وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ھونا

5:میڈیسن کا بے جا استعمال جیسے سٹرائیڈ اور opioid

6:کسی وجہ سے دائمی سٹریس اور تنائو کا شکار رہنا

7: وراثتی ھاٸپوگونادیزم کا شکار ھونا

8: دائمی بیماریاں جیسے شوگر ،گردوں کی بیماریوں کا ہونا

9:فالج اور  پولیو جیسی بیماریاں ھونا

10:مزید پیداٸشی جنسی نقاٸص کا ہونا، اور  خصیوں میں ٹیومر , انفیکشن اور چوٹ وغیرہ کا لگنا ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی تشخیص و علاج

اسکی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں، لہذا تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں، باقی اس کی تشخیص کے لیے لیب ٹیسٹ بھی کروایا جاتا ہے۔

Serum free testosterone test

ٹیسٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار تک ہوتی ہے،

ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے ٹیسٹوسٹیرون کے سپلیمنٹ جیسے ٹیبلیٹ، کیپسول یا انجیکشن استعمال کیے جاسکتے ھیں۔ اور مزید وٹامن ڈی ، زنک کی کمی کی صورت میں بھی انکے سپلیمنٹ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Loading