Daily Roshni News

ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم سےکافی مطمئن ہوں، ٹیم میں بہترین کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔

کپتان نے کہا کہ کراچی اور لاہورمیں کیمپ اچھےرہے، سری لنکا میں ہمیشہ کنڈیشنز چلینجنگ ہوتی ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی اسی میدان پر اچھی کرکٹ کھیلی تھی، سری لنکا میں شاہین کی انجری ہوئی تھی اور یہیں کم بیک کیا، شاہین آفریدی تجربہ کار اور دنیا کا بہترین بولرہے،جانتا ہےکیسےکم بیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور کپتان شاہین آفریدی کی کارکردگی سےکافی مطمئن ہوں، ٹیسٹ میچ میں بولنگ میں جہاں کمی تھی، شاہین کےآنے سےاب پوری ہوئی ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ جب بھی ٹیم میں کوئی نیا لڑکا آتاہےتو اپنی پرفارمنس سےٹیم میں جگہ بناتاہے، ابرار احمد اور سلمان علی آغانے اچھی پرفارمنسز دیں، کوشش کرتے ہیں کہ مثبت رہیں اور ایک دوسرے کو اعتماد دیں۔

کپتان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ ٹیسٹ سیریزمیں ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا، اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کا 24- 2023انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہوجائے گا جو خاصا مصروف اور چیلنجنگ ہے۔

گال میں کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ بھی ہے۔

اس سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ چوبیس جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس انٹرنیشنل سیزن میں پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچوں کے علاوہ ایشیاکپ، کرکٹ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی حصہ لینا ہے۔

Loading