Daily Roshni News

پاور آف بلیفس – ہمارے بلیفس کی طاقت اور ان کی اہمیت

پاور آف بلیفس – ہمارے Beliefs کی طاقت اور ان کی اہمیت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آپ کی کامیابیاں، ناکامیاں، خوشیاں، اور ہر ایکشن کہیں نہ کہیں آپکے Beliefs سے جڑا ہے۔ Beliefs وہ بنیادی فریم ورک ہیں جن کے ذریعے آپ دنیا کو دیکھتے ہیں، سمجھتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔ ہمارے Beliefs ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بات سائنس سے بھی ثابت ہو چکی ہے کہ مثبت یا منفی Beliefs آپ کی صلاحیتوں اور کامیابیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

لیکن یہ Belief کس چیز کا نام ہے؟

دراصل Beliefs وہ خیالات اور یقین ہیں جو ہم اپنے تجربات، تربیت، کلچراور ماحول سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ آپ کے subconscious mind میں گہرائی سے پیوست ہو جاتے ہیں اور آپ کی سوچ اورآپکے ایکشنز پر اثر انداز ہوتےہیں۔ مثلاً، اگر کسی کا Belief ہے کہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، تو یہ یقین اسے اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگنے سے روک دے گا۔

ہمارے Beliefs کیسے بنتے ہیں؟

  1. ذاتی تجربات: ہماری روزمرہ کی زندگی کے تجربات ہمارے Beliefs کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب آپ کسی تجربے سے گزرتے ہیں، تو اس کے نتائج کے مطابق آپ کا Belief بن جاتا ہے، چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔

  1. والدین اور فیملی: بچپن میں والدین یا خاندان کے افراد سے ملنے والے پیغامات اور تجربات ہمارے Beliefs کو مضبوط کرتے ہیں۔ اگر ہمیں مسلسل کہا جائے کہ ہم ناکام ہوں گے، تو یہ Belief ہمارے ذہن میں جگہ بنا لے گا۔

  1. تعلیمی ادارے اور اساتذہ: اسکول اور کالج میں سیکھے گئے اصول اور نظریات آپ کی سوچ کو متاثر کرتے ہیں اور آپ کے Beliefs کی تشکیل کرتے ہیں۔مثلاً اگر سکول میں ہی آپکو یی کہ دیا جائے کہ آپ نالائق ہیں تو وقت کے ساتھ یہ آپکی Identity اور Belief بن جاتا ہے.

  1. سوشل میڈیا اور معاشرہ: معاشرتی ماحول، سوشل میڈیا، اور دوست احباب بھی ہمارے Beliefs کو متاثر کرتے ہیں۔ جو ہم دوسروں سے سنتے اور دیکھتے ہیں، وہ بھی ہمارے Beliefs میں شامل ہو جاتا ہے۔

  1. آپکی اپنی سوچ اور دماغ: ہمارے دماغ کے نیورل نیٹ ورکس ہمارے Beliefs کے مطابق ترتیب پاتے ہیں۔ یعنی جو ہم یقین کرتے ہیں، ہمارا دماغ اسی کے مطابق کام کرنے لگتا ہے۔ جب ہم اپنے Beliefs بدلتے ہیں تو ہمارے دماغ کی نیورل کنیکشنز بھی تبدیل ہوتی ہیں، جو ہمارے عمل اور نتائج پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

ہمارے Beliefs کا ہماری زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟

ہمارے Beliefs ہماری سوچ، فیصلوں اور رویوں کو براہ راست کنٹرول کرتے ہیں۔ مثبت Beliefs ہمیں مشکلات سے نمٹنے، مواقع سے فائدہ اٹھانے اور کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دوسری طرف، منفی Beliefs ہمیں محدود کرتے ہیں اور ناکامی کے قریب لے جاتے ہیں.

ہم اپنے Beliefs کو کیسے بدلیں؟

اچھی خبر یہ ہے کہ Beliefs تبدیل کرنا ممکن ہے اور اس کے لئے کئی تکنیکیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں. چند آپ سے بھی شیئر کردیتا ہوں اور آپ اپنی ضرورت کے کے حساب سے کسی بھی تکنیک کو استعمال کرسکتے ہیں

  1. خود آگاہی (Self-Awareness): پہلے آپ کو اپنے موجودہ Beliefs کی نشاندہی کرنی ہوگی۔ یہ معلوم کریں کہ کون سے Beliefs آپ کی زندگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔ Self Awareness پہلا قدم ہے جس سے آپ کو تبدیلی کے عمل کی شروعات کرنی چاہیے۔

  1. ری امپرنٹنگ (Reimprinting): پرانے Beliefs کو نئے مثبت معنوں میں بدلنا۔ یہ ایک مؤثر طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے منفی Beliefs کو نئے اور مثبت Beliefs میں تبدیل کر سکتے ہیں مثلاً اگر آپ کا بلیف ہے کہ “مجھے ریاضی کبھی سمجھ نہیں آئے گی”، تو اسے “محنت اور پریکٹس سے میں ریاضی میں بہتر ہو سکتا ہوں” میں بدل دیں۔

اگر آپ کا بلیف ہے کہ “میں سب کے سامنے بات نہیں کر سکتا”، تو اسے “تھوڑے سے پریکٹس سے میں خود کو بہتر بولنے والا بنا سکتا ہوں” میں بدل دیں.

  1. تنقیدی جائزہ (Critical Review): اپنے Beliefs کو چیلنج کریں اور دیکھیں کہ آیا وہ حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں۔ تنقیدی جائزہ آپ کو اپنے Beliefs کو دوبارہ سے سمجھنے اور بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

  1. ویژولائزیشن (Visualization): خود کو نئے، مثبت Beliefs کے ساتھ کامیاب ہوتے ہوئے دیکھیں۔ یہ تکنیک آپ کے دماغ کو نئے Beliefs کو اپنانے میں مدد دیتی ہے اور آپ کو اپنے مقاصد کے قریب لے جاتی ہے۔

  1. کانشیس ایفٹ (Conscious Effort): جب آپ کسی منفی Belief کو پہچانیں، تو اسے شعوری طور پر رد کریں اور اس کی جگہ مثبت Belief کو مضبوط کریں۔ مثلاً، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ناکام ہوں گے، تو فوراً اس سوچ کو روکتے ہوئے کہیں، “نہیں، میں کامیاب ہوں گا کیونکہ میں محنت کر رہا ہوں۔”

  1. خود کو نئے آئیڈیاز ست متعارف کرائیں (Exposure to New Ideas): نئی معلومات اور خیالات کا ایکسپوزر آپ کے پرانے Beliefs کو چیلنج کر سکتا ہے اور انہیں بدلنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خود کو مختلف نظریات، کتابوں، اور لوگوں کے سامنے رکھیں جو آپ کے موجودہ Beliefs کو چیلنج کر سکیں۔

 مینٹور یا کوچ سے مدد لیں:کسی ایسے شخص سے رہنمائی لیں جو آپ کے Beliefs کو چیلنج کر سکے اور آپ کی مدد کرے کہ آپ نئے Beliefs کو اپنائیں۔

ہمارے Beliefs کا ہماری زندگی میں کردار اور اثر کوئی ہوائی بات نہیں ہے اور اس بارے میں کئی ایکسپرٹس ریسرچ کر چکے ہیں مثلاً ڈاکٹر کارول ڈویک نے “Growth Mindset” کا Concept دیا ہے۔ ان کے مطابق جب ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری صلاحیتیں ترقی پذیر ہیں، تو ہم اپنی زندگی میں بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

 ڈاکٹر بروس لپٹن جو ایک  Developmental Biologist ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ “ہمارے Beliefs ہماری جینیاتی سرگرمی اور جسمانی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ جب ہم اپنے Beliefs کو تبدیل کرتے ہیں، تو ہمارا جسم ان نئے Beliefs کے مطابق ردعمل ظاہر کرتا ہے، اور یہ تبدیلیاں ہماری زندگی میں واضح فرق لا سکتی ہیں۔” ڈاکٹر لپٹن اپنی کتاب The Biology of Belief میں اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ہمارے Beliefs کس طرح ہمارے Cellsکی سطح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں ڈاکٹر جو ڈسپنزا،کا کہنا ہے کہ “ہمارے Beliefs ہمارے دماغ کے نیورل کنکشنز کو تشکیل دیتے ہیں۔ جب ہم اپنے Beliefs کو بدلتے ہیں، تو ہمارے دماغ کے نیورل نیٹ ورک بھی نئی شکل اختیار کرتے ہیں، جس سے ہم اپنی حقیقت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔” ڈاکٹر ڈسپنزا کا ماننا ہے کہ ہمارے Beliefs اور خیالات ہماری جسمانی صحت، تعلقات، اور کامیابیوں پر گہرا اثر رکھتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی کتاب Breaking the Habit of Being Yourself میں بتایا ہے۔

ان Beliefs کے بارے میں Stanford University اور Harvard University جیسے اداروں کی ریسرچ بھی یہی کہتی ہے کہ Beliefs واقعتاً ہماری زندگی بدل سکتے ہیں.

امید ہے کہ آپ کو اب تک Beliefs کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا ہوگا اور ان کو بدلنے کے لیے بھی کچھ نہ کچھ رہنمائی ملی ہوگی اور یہی اس پوسٹ کا مقصد ہے. اگر آپ Beliefs کے بارے میں مزید پڑھنا چاہتے ہیں تو دو کتابیں بھی ریکومنڈ کردیتا ہوں جو آپکے Beliefs کو مزید تفصیل سے سمجھنے میں بہت مدد کریں گے.

  1. The Expectation Effect by David Robson

کتاب “The Expectation Effect”   ہماری توقعات اور Beliefs کے ہماری زندگی میں کردار کے بارے میں ہے کس طرح ہمارے تجربات اور نتائج کو متاثر کرتے ہیں۔ کتاب میں بتائی گئی Real Life Examples اور ریسرچز سے آپکو اندازہ ہوگا کہ مثبت سوچ اور مثبت توقعات کیسے ہمارے زندگی میں بہتری لائے سکتے ہیں۔

  1. Beliefs: Pathways to Health and Well-Being by Robert Dilts:

یہ کتاب Beliefs کو سمجھنے اور انہیں تبدیل کرنے کے پریکٹیکل طریقے فراہم کرتی ہے۔ Dilts نے NLP (Neuro-Linguistic Programming) کے ذریعے یہ بتایا کہ کیسے ہم اپنے Beliefs کو تبدیل کر کے اپنی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو step-by-step techniques دیتی ہے، جیسے ری امپرنٹنگ اور ویژولائزیشن، جو آپ کے Beliefs کو بدلنے میں مدد دیتی ہیں۔

امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کو پسند آئی ہوگی اور آپ کے لیے مفید ثابت ہوئی ہوگی۔ اگر آپ نے اس سے کچھ نیا سیکھا یا فائدہ اٹھایا ہے، تو براہ کرم اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ وہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ علم جتنا بانٹا جائے، اتنا ہی بڑھتا ہے!

توصیف اکرم نیازی

Loading