Daily Roshni News

پاکستانی کیمیونٹی فورم آسٹریا اسکالز ونگ کے زیر انتظام “پی سی ایف اے اسکالز میگزین دوسرے ایڈیشن” کی تقریب رونمائی۔۔۔

پاکستانی کیمیونٹی فورم آسٹریا اسکالز ونگ کے زیر انتظام “پی سی ایف اے اسکالز میگزین دوسرے ایڈیشن” کی تقریب رونمائی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا اسٹریا)پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا اسکالز ونگ کے زیر انتظام “پی سی ایف اے اسکالز میگزین دوسرے ایڈیشن” کی تقریب رونمائی  ویانا کے مقامی ہال “کپ آف کلچر” میں کی گئ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان  آفتاب احمد کھوکھر تھے۔اس موقع پر خصوصی طور پر سفارت خانہ ویانا آسٹریا کےکونسلر کیمیونٹی آفیئرز شہزادسلیم اور  دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔ میگزین کے ایڈیڑز ڈاکڑ سید زوہیب اور ڈاکڑ مدثر ممتاز ورک نے اپنے مشترکہ بیانیے میں میگزین کی اہمیت اور اس کے اغراز و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا یہ میگزین نہ صرف آسٹریا بلکہ پوری دنیا میں موجود اورسیز پاکستانیوں کی آواز بن رہا ہے اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کی عکاسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایڈٹرز کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اس میگزین کو یورپ لیول پر لے کر جائیں جہاں دوسرے ممالک میں بسنے والے بھی اپنی نمائندگی کر سکیں اور انے والا ہر اگلا ایڈیشن کو لائنچ ہونے میں کم سے کم وقت درکار ہو۔

تقریب میں موجود آسٹریا بھر سے تشریف لائے ایورپین پراجیکٹس پر کام کرنے والے اسٹوڈنٹس ، سائنسدانوں اور ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنایا۔ جن میں سائنسدان قیصر مقبول، جواد اکبر خان ، محمد احمد ، مبارک محمود، محمد نعمان اور جنرل سیکرٹری PCFA عمران علی مغل  نے تفصیلی پریزنٹیشن دیں۔

سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے پی سی ایف اے اسکالز ونگز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمبیسی آف پاکستان ہمیشہ اپنے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمہ تن کوشاں رہتی ہے اور ہر ممکمن تعاون کے لیے تیار بھی۔صدر پی سی ایف اے ندیم خان نے میگزین پرکام کرنے والے تمام سکالز کی سر جوڑ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔

Loading