Daily Roshni News

پاکستانی ہاکی ٹیم کی ہالینڈ آمد

پاکستانی ہاکی ٹیم کی ہالینڈ آمد، سفارتخانہ دی ہیگ کے

ڈپٹی ہیڈ آف مشن  محمد واصف ، معروف اخبارروشنی نیوز  کے مینجنگ ڈائریکٹر

مینجنگ ڈائریکٹرمیاں  عاصم اور کمیونٹی کی نمایاں شخصات  نے استقبال کیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) ماضی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اپنی بہترین پیشہ وارنہ کارکردگی سے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن اور سبز ہلالی پر چم کو دنیا بھر میں بلند کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اسی عزم اور ولولے کے ساتھ پاکستان کی ہاکی ٹیم پولینڈ میں ہونے والے ہاکی نیشن ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے اپنے آفیشلز کے ہمراہ ہالینڈ پہنچ گئی ہے۔ائیرپورٹ پر سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  محمد واصف ، روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود جبکہ ہالینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات چوہدری محمد اقبال قاضیاں، چوہدری اکرام الحق ، چوہدری علی اعجاز اور محمد یاسر سعید نے پاکستانی ہاکی ٹیم  کا پرتپاک استقبال کیا۔

Loading