Daily Roshni News

پاکستان چائنہ ڈیجیٹل کاریڈور معائدہ   

پاکستان چائنہ ڈیجیٹل کاریڈور معائدہ   

              ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ پاکستان چائنہ ڈیجیٹل کاریڈور معائدہ     )ون بیلٹ ون روڈ کی کامیابی کے بعد اب پاکستان ڈیجیٹل کاریڈور کی جانب تیزی سے گامزن ہے یہ پاکستانی قوم کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے آٸی سیکڑ کی جانب حکومت پاکستان خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کی بدولت پاکستان کی آٸی ٹی سیکڑ میں برآمدات میں بے پناہ اضافہ ہوگا آٸی ٹی ایکسپورٹس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخاٸر مزید بڑھیں گے اس حوالے سے پاکستان کی آٸی ٹی سیکڑ نے تین اہم سنگ میل عبور کیے ہیں چین اور پاکستان کا خصوصی معاٸدہ ہوا ہے چین کی اٸیر ٹریفک پاکستان سے گزرے گی معاٸدے سے پاکستان کو انڑنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کا خطیر ریونیو حاصل ہوگا اتصلات نے پاکستان میں اپنا پہلا کیرٸیر نیوٹرل آٸی ایکس پی اینڈ ڈیٹا سینڑ قاٸم کر دیا ہے پی ٹی سی ایل اپنے آپریشنز کے لیے جرمن ڈیٹا سینڑ سے مل کر کام کرے گا نگران وفاقی وزیر آٸی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق پچھلے تین ماہ میں آٸی ٹی سیکڑ میں تیزی سے کام ہوا ہے 60 دن میں 32 % آٸی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے1/3 فیصد ایکسپورٹس بڑھ چکیں ہیں  2.6 بلین ڈالر ایکسپورٹس پچھلے سال ہوٸیں اگر اسی  رفتار سے تیزی جاری رہی تو اب یہ بڑھ کر اس سال 5 بلین ڈالر تک پہنچ جاٸیں گی پاکستان جیو سٹیجیکل ایسی جگہ پر موجود ہے جیسے ون بیلٹ ون روڈ کے لیے پاکستان کاراستہ استعمال ہو سکتا ہے اسی طرح ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بھی پاکستان دنیا کو مہیا کر سکتا ہے پاکستان فاٸبر کنیکٹویٹی کی وجہ سے چاٸنہ سینڑل ایشین سٹیٹس روس کو افریقہ اور یورپ سے کنیکٹ کرسکتا ہے پاکستان کی ملین آف ڈالرز کی ٹرانزٹ ٹریفک یہاں سے گزرے گی جو کہ پاکستان کاشغر سے لیکر کراچی تک پہلے ہی بچھا چکا ہے کراچی میں پہلا کیرٸیر نیوڑل ڈیٹا سینڑ بھی بنایا ہے جس سے یہ فاٸبرجا کر کنیکٹ ہوتی ہے چین کو انڑنیٹ ٹریفک پاکستان کے راستے سے ملے گی ایمازون گوگل یہاں پر اپنا کلاوڈ بھی ڈپلاۓ کریں گے ٹک ٹاک نیٹ فلکس یوٹیوب یہ بھی اپنا کنٹینٹ یہاں پر رکھ سکیں گے پاکستان نے ڈیجیٹل کوریڈور بنا کر اس کو چاٸنہ سے کنیکٹ کر دیا ہے اس طرح آٸی ٹی سیکڑ پر مزید توجہ دی جاۓ تو اس سے پاکستان کی آٸی ٹی ایکسپورٹس میں مزید اضافہ آنے والے چند سالوں میں آسانی سے ممکن ہے اس طرح پاکستان ترقی کے سفر میں آگے بڑھتا رہے گا

Loading