پاکستان کے اسجد اقبال اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
منگولیا میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے گاؤ یانگ کو 3-4 سے شکست دی۔
اسجد اقبال کی کامیابی کا اسکور 0-76، 64-25، 135-0، 34-81، 64-65، 69-50 اور 50-69 رہا۔
اب سیمی فائنل میں اسجد اقبال قبرض کے مائیکل جارگیو سے مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے اویس منیر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں ایران کے علی گراگزولو نے چار – دو سے شکست دی تھی۔