Daily Roshni News

پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کیساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور ترجمان دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تبادلوں کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان نے تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو کو وطن واپس بلا لیا تھا اور ایرانی سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے اور ان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سوشل میڈیا پر لکھا پاکستان ہمیشہ اور ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

مدثر ٹیپو نے مزید لکھا کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کیلئے اہم ہے۔

پاکستانی سفیر نے سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔

Loading