Daily Roshni News

پاک ایران کشیدگی، غلط حساب کتاب خطرناک ہو سکتا ہے: امریکی اخبار

پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق امریکی اخبار کے ایک مضمون میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب خطہ پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے کوئی بھی غلط حساب کتاب خطرناک ہو سکتا ہے۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ ایران کا پاکستان کے اندر حملہ کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مضمون کے مطابق جیسے جیسے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے، تہران تیزی سے ہدف بن گیا ہے۔

ایرانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سخت گیر لوگوں کے بڑھتے مطالبات پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی۔

انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹرعلی واعظ نے کہا کہ ایران نے واضح طور پر اشارہ دیا کہ وہ ان صلاحیتوں کو اپنے وطن کے دفاع سے کم کسی چیز کیلئے استعمال کرنے پر تیار نہیں ہے۔

Loading