Daily Roshni News

پچھلےساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کیلئے اچھے نہیں رہے : انضمام الحق

قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق  کا کہنا ہے کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کسی کو بھی3  یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے، پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )عبوری انتظامی کمیٹی کے رکن مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ ذکا اشرف نے اپنے دور میں انتظامی کمیٹی کو سائیڈ لائن کیا، کمیٹی سے کوئی فیصلہ شیئر نہیں کیا جاتا تھا۔

مصطفی رمدے نے مزید کہا کہ پی سی بی 10ماہ سے ایڈہاک ازم پر چل رہا ہے اور ایڈہاک ازم میں بھی ون مین شو چل رہا ہے۔

Loading