Daily Roshni News

پہلے تو اپنے آپ کو اک آئینہ بنا ۔۔۔۔۔۔حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

پہلے تو اپنے آپ کو اک آئینہ بنا ۔۔۔۔۔۔

وہ خود نکل کر آہیں گے اپنے نقاب سے ۔۔۔۔

گفتگو 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفحہ 159)

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بات یہ ہے کہ تم نے ڈھنڈنا کہیں نہیں ہے ، صرف اپنے دل کو پالش کرتے جانا ،  Suddenly one fine morning  اس کے اندر تصویر نظر آ جائے گی ، وہ کہے گی میں راز ہوں ، بتاو کیا چاہتے ہو ، راز چھپنا نہیں چاہتا ، وہ دریافت ہونا چاہتا ہے ، اللہ نے خود فرمایا ہے “

میں چھپا ہوا خزانہ تھا ، میں نے چاہا کہ ظاہر ہو جاؤں ، پس میں نے انسان کو پیدا کر دیا ، وہ راز خود ظاہر ہونا چاہتا تھا ، اب تم درمیان میں اپنی کاریگری بند کرو ،  اپنی کارواہیاں ، کاریگریاں ، اور داناہیاں بند کرو ، پھر یہ حجاب کھلے گا ، خاموشی سے تسلیم کرتے جاو اس کو ،

اللہ کہتا ہے کہ میں زندگی دیتا ہوں ، تم کہو آپ سچ کہہ رہے ہیں ، ہم زندگی لیتے ہیں ، سچ کہہ رہے ہیں ، میں انسان کو خوش کرتا ہوں ، سچ کہہ رہے ہیں ، میں غم دیتا ہوں ۔ سچ کہہ رہے ہیں ، اللہ کو مانتے ہو ، اللہ جو کہتا ہے تم مانتے جاو ، تم ہر بات تسلیم کر لو ،

جب ہر بات تسلیم کر لو گے ، تو اللہ دیکھے گا ، کے یہ تو ماننے والا ہے ، پھر کہے گا چلو اس پر سے حجاب ہٹا دو ، پھر راز اور حجاب اٹھ جاتا ہے ، محمود کا راز کس پر کھلے گا ؟ ایاز پر ۔۔۔۔

باقی لوگوں کے لیے محمود ایک بادشاہ ہے ، ایاز کے لیے یار ہے ، دوست ہے ، محمود نے دوسروں سے کہا کہ یہ ہیرا توڑ دو ، مگر سب جھجک گے ، اور ہیرا نہ توڑا ، محمود نے ایاز سے کہا ، کے تم یہ ہیرا توڑ دو ، اس نے وہ ہیرا توڑ دیا ، محمود کہتا ہے یہ تم نے کیا کیا ؟

ایاز کہتا ہے کہ غلطی ہو گی آقا !!!

 تب محمود نے کہا تم سب نے ہیرا نہ توڑا ۔۔۔۔۔ مگر میرا حکم توڑ دیا ، اور ایاز نے ہیرا توڑ دیا مگر میرا حکم نہ توڑا ، اللہ میاں نے سب فرشتوں سے فرمایا کہ میرے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرنا ، سب نے کہا بلکل بجا ہے ، پھر ایک دن اللہ نے کہا اس انسان کے اگے سجدہ کرو ، سب جھک گے ، شیطان نے کہا کہ کل آپ نے فرمایا تھا ،

کہ میرے علاوہ سجدہ نہیں کرنا ، اور آج اپ کہہ رہے ہیں کہ سجدہ کرنا ہے ، اللہ نے کہا کہ باہر نکل جاو ، اور وہ لعین و رجیم ہو گیا ، اللہ فرماتا ہے کہ بات یہ ہے کہ کل بھی میرا حکم تھا اور آج بھی میرا حکم ہے ، کل مانا ہے تو آج بھی مان ، تجھے اس بات سے کیا بحث کے وہ کیا تھا اور یہ کیا ہے ؟

گفتگو 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفحہ 159)

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

Loading