پیٹ اور دماغ کے ایکسز میں خرابی کی وجوہات اور حل؟
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ پیٹ اور دماغ کے ایکسز میں خرابی کی وجوہات اور حل؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک )بہت ساری سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ معدے اور دماغ کا تعلق اتنا گہرا ہے کہ اگر معدے یا آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا توازن بگڑ جائے تو اس کا اثر ہماری ذہنی صحت پر ضرور پڑتا ہے۔ اور اگر دماغ میں کیمیکلز کا توازن بگڑ جائے تو اس کا اثر ہمارے معدے اور آنتوں پر بھی پڑتا ہے۔دماغ اور معدے کا آپس میں تعلق کو گٹ برین ایکسز (gut brain axis) کا نام دیا گیا ہے۔ذہنی پریشانی،ڈیپریشن اور تنائو کے دوران کارٹیسول لیول زیادہ یو جاتا ہے جو کہ ایک سٹریس ہارمون ہے، کارٹیسول زیادہ ہونے کے ناطے پیٹ میں تیزابیت بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ جس سے معدے کا مسلئہ یا پیپٹک السر ڈیزیز ہونے کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ زہنی پریشانی میں اگر نیند بھی کم لی جائے تو کارٹیسول کی مقدار اور بھی زیادہ ہو سکتی ہے.
اور اگر کسی کو معدے اور آنتوں کا مسلئہ جیسے معدے اور آنتوں میں السر سوزش یا دائمی قبض ہو تو پھر اسکا اثر زہنی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آنتوں میں موجود مخصوص بیکٹیریا دماغ میں کیمیائی عدم توازن کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے گٹ میں 90 پرسنٹ سیروٹونین نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار کرتا ہے ،نقصان دہ بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سیروٹونین کی کمی ہو جاتی ہے جس سے نفسیاتی امراض جیسے بے خوابی ،ڈپریشن اور انزائٹی پیدا ہوتی ہیں۔
معدے میں موجود بیکٹیریا کا مجموعہ جسے مائیکرو بایوم (Microbiome) کہتے ہیں، جو ہماری ذہنی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ آنتوں میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد دماغی امراض کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، جبکہ نقصان دہ بیکٹیریا کی زیادتی سے انسان کا مزاج، موڈ اور نیند خراب ہو سکتی ہے۔
👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی سے ہونے والے مسائل
1:فنکشنل ڈسپیپسیا : یہ معدے کا فنکشنل مسلئہ ہوتا ہے ، جس میں معدے کی کوئی جسمانی مسلئہ جیسے السر یا سوزش نہیں ملتی اور اس میں معدے کے ٹیسٹ جیسے ایچ پیلوری پاخانے کا ٹیسٹ نارمل آتا ہے۔اسکی علامتیں ہر مریض میں کچھ مختلف ہو سکتی ہیں ، عام علاماتِ میں جیسے سینے اور معدے میں جلن کا ہونا ، اپھارہ یا گیس کا ہونا، کھٹے ڈکار کا ہونا ،بدہضمی اور بھوک میں کمی ہونا ،کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا، سر درد اور گیس دماغ میں چڑھنا جیسا لگنا اور موڈ کا خراب ہونا
2: آئی بی ایس یا سنگرہنی بڑی آنت کو متاثر کرتا ہے، آئی بی ایس کی عام علاماتِ جیسے کھانے کے بعد فوری پاخانہ آنا ، پتلے موشن کا ہونا، یا قبض کا ہونا، اپھارہ یا پیٹ میں گیس کا بھرنا،پیٹ میں درد، مروڑ کا ہونا کبھی کچھ دن کے لیے توکبھی مہینوں تک، جنسی خواہش کی کمی ہونا ور بعض واقعات مریض کو منہ میں چھالے بھی پڑ سکتے ہیں۔
3: بے خوابی: نیند کا مسلئہ دونوں صورتوں میں جیسے پیٹ کے دائمی مسائل یا نفسیاتی مسائل میں ہو سکتا ہے ۔
4: لو لبییڈو: مردوں میں گٹ برین ایکسز کی خرابی سے لو لبییڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی بھی ہو سکتی ہے ، اور مزید نامردی یا عضو تناسل میں تنائو کا بھی مسلئہ ہو سکتا ہے۔
5: ذہنی و نفسیاتی مسائل: گٹ برین ایکسز کی خرابی سے نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن ، انزائٹی ہونا بہت عام ہے۔
جسکی عام علامات جیسے : چیچڑا پن، اداسی ،ناامیدی، وزن اور بھوک میں کمی یا زیادتی، کسی کام میں دل نہ لگنا ، نفسیاتی مردانہ کمزوری ہونا، سوشل انزائٹی کا ہونا شرمیلا پن ہونا ، گبھراہٹ کا ہونا،اور ہیلتھ انزائٹی کا ہونا ،اپنے اندر خطرناک بیماریاں سمجھنا ،ڈر، خوف میں مبتلا رہنا وغیرہ وغیرہ
👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی کی تشخیص و علاج
مریض کے بہتر علاج کیلئے یہ فرق یا تشخیص کرنا بہت ضروری ہے کہ اسکے مسلئے کی وجہ نفسیاتی مسلئہ ہے یا معدے آنتوں کی جسمانی بیماری ہے ، لہذا گٹ برین ایکسز کی خرابی کی تشخیص مریض کی علامتوں ، طبی ہسٹری اور ممکنہ لیب ٹیسٹ سے کی جاتی ہے۔
1)Stool Analysis test and H pylori stool antigen
اگر کسی مریض کو معدے اور آنتوں میں جسمانی بیماری جیسے انفیکشنز ، السر یا سوزش کو دیکھنے کیلئے پاخانے کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔
مزید کچھ مریضوں میں معدے اور آنتوں کی اینڈوسکوپی بھی کی جا سکتی ہے۔
2)Serum Total testosteron test
اگر متاثرہ شخص کو پیٹ اور نفسیاتی مسائل کے ساتھ ساتھ لبیبیڈو کا مسلئہ یا جنسی خواہش کی کمی ہو تو پھر ٹیسٹوسٹیرون کا ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے ، ٹیسٹوسٹیرون ایک مردانہ جنسی ہارمون ہوتا ہے۔
3) Inflammatory Marker , ESR and CRP
جسم میں سوزش کو دیکھنے کیلئے یہ لیب ٹیسٹ کروائے جا سکتے ہیں۔
4) Others; Vitamin D , B12 and Routine Test
باقی گٹ برین ایکسز کی خرابی کا علاج مرض کی وجوہات پر ڈیپنڈ کرتا ہے ، اگر کسی کو معدے اور آنتوں میں کوئی جسمانی بیماری ہو تو پھر اسکا علاج کیا جاتا ہے ، اگر نفسیاتی مسائل جیسے ڈیپریشن انزائٹی ہو تو پھر نفسیاتی مسائل کا علاج یا کورس کیا جاتا ہے۔
👈 گٹ برین ایکسز کی خرابی سے بچاؤ کا طریقہ
معدے اور آنتوں کو صحت مند رکھنے کے کچھ سائنسی طریقے درج ذیل ہیں۔
1: پروبائیوٹکس اور پری بائیوٹکس کا استعمال، جیسے دہی
لسی ، پنیر ، کیلا وغیرہ معدے میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھاتے ہیں ،جو ہاضمے اور دماغی صحت کے لیے بھی بہتر مفید یوتے ہیں۔
2: فائبر کا استعمال: فائبر سے بھرپور غذائیں مثلاً پھل اور سبزیاں آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریا کو غذائیت فراہم کرتی ہیں، جو کہ ہاضمے اور دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔
3:ورزش کرنا اور ریلیکسیشن ایکسرسائزز ( ذہنی سکون دینے والی ورزشیں) کرنا. جو جسم میں موڈ کو خوشگوار کرنے والے کیمیکلز پیدا کرتے ہیں۔
4: سٹرس تناؤ کو کم کرنا ، یہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے گٹ برین ایکسز کی خرابی کا،اس کو منیج کرنا بہت ضروری ہے۔
5: مناسب پُرسکون نیند لینا اور ایسے کام میں حصّہ لینا جس سے خوشی ملے۔ یہ کام ہر کسی کے لیے مختلف ہو سکتے ہیں. کوشش کریں جس سے خوشی ملے اسکو اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کریں۔ شکریہ
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me Akhtar Rasheed